اہم خبریںپنجاب

سیاسی جلسوں پر پابندی اور دیگر حفاظتی اقدامات کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر

لاہور: سیاسی جلسوں پر پابندی اور دیگر حفاظتی اقدامات کیلئے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست میں وفاقی و صوبائی حکومتوں سمیت آئی جی پنجاب، ڈی سی لاہور کو فریق بنایا گیا۔

مفاد عامہ کی درخواست میں کورونا کی دوسری لہر پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ کورونا کے شدید پھیلاوٴ کی وجہ سے ہسپتالوں میں بسترز کم پڑنے لگے ہیں، عالمی وائرس سے بچاؤ کیلئے جلسے جلوسوں اور دیگر اجتماعات پر پابندی لگانا وقت کی ضرورت ہے، ہسپتالوں میں فارمیسیز کو 24 گھنٹے کھلا رکھا جائے۔

درخواست گزار کے وکیل نے نقطہ اٹھایا کہ سینئر پروفیسر کی رات کے اوقات میں کورونا وارڈ میں موجودگی یقینی بنائی جائے، لواحقین کو مریض کی حالت کے بارے میں آگاہ کرے اور ویڈیو کالز کی سہولت بھی یقینی بنائی جائے، اگر ان اقدامات کو یقینی نا بنایا گیا تو تشویشناک حد تک ہلاکتوں کا خطرہ ہے، جلسے جلوسوں اور دیگر اجتماعات پر پابندی لگانا وقت کی ضرورت ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You