
سوھاوہ۔پٹرولنگ پوسٹ مسہ کسووال کی منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کیخلاف دو بڑی کاروائیاں۔
اے ایس آئی عدنان اور اے ایس آئی طالب نے الگ الگ دو کارروائیوں میں منشیات فروشوں سے بھاری مقدار میں چرس (گردہ)اور ناجائز اسلحہ برآمد کر کے دو الگ الگ مقدمات درج کروا دئیے۔
اے ایس آئی طالب نے کاروائی کرتے ھوۓ بٹ خیلہ ضلع مالاکنڈ کے رھائشی صفی اللہ جبکہ اے ایس آئی عدنان نے خیبر ایجنسی کے رھائشی ملزم شمس سے منشیات اور ناجائز اسلحہ برآمد کیا۔
دونوں ملزمان کو دوران ناکہ بندی ترکی ٹول پلازہ منشیات اور اسلحہ برآمد ھونے پر حراست میں لیا گیا۔
پٹرولنگ پوسٹ مسہ کسووال کی شاندار پٹرولنگ اور ناکہ بندی کی بدولت جرائم کی شرح میں واضح کمی آئی ھے۔
رپورٹ۔راجہ فیصل کیانی بیورو چیف پنجاب



