سلیم خان کو جزیلہ اسلم کی جگہ پر سپریم کورٹ کا نیا رجسٹرار تعینات کردیا گیا۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق سلیم خان 3س ال کیلئے بطور رجسٹرار سپریم کورٹ فرائض سرانجام دیں گے، محمد سلیم خان پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے سابق افسر ہیں۔
واضح رہے کہ سلیم خان نے چیف جسٹس یحیی آفریدی کے ساتھ بطور رجسٹرار پشاور ہائیکورٹ بھی کام کیا، سلیم خان سابق وزیراعلیٰ کے پی محمود خان کے ساتھ بطور چیف سیکرٹری بھی کام کرتے رہے ہیں ۔
یاد رہے کہ سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے رجسٹرار جزیلہ اسلم کو ڈیپوٹیشن پر تعینات کیا تھا ،جزیلہ اسلم ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اوکاڑہ کے طور پر فرائض سرانجام دے رہی تھیں۔