اہم خبریںپنجاب

راولپنڈی ڈسٹرکٹ پولیس انتظامیہ کچہری بخشی خانے سنوارے میں ناکام ملزمان کے لیے وبال جان بن گئے

راولپنڈی ڈسٹرکٹ پولیس انتظامیہ کچہری بخشی خانے سنوارے میں ناکام ملزمان کے لیے وبال جان بن گئے

ضلع کچہری کا قدیم بخشی خانہ عارضی حوالات ملزمان کے لئے وبال جان بن گے روزانہ بڑی تعداد میں اڈیالہ جیل سے ملزمان کو لاکر یہاں بند کیا جاتا ہے یہاں سے پرانی کچہری کی عدالتوں میں ٹرائل کے لئے پیش کیا جاتا ہے بخشی خانہ میں صاف پانی واش رومز، سردی سے بچاؤ کی کوئی سہولت دستیاب نہیں خواتین قیدیوں کی حالت انتہائی دگرگوں ہوتی ۔ ہے، ایک تو انہیں جیل سے مرد ملزمان کے ساتھ بٹھا کر لایا جاتا ہے اور بخشی خانہ میں کوئی سہولت دستیاب نہیں بخشی خانہ کے واٹر کولر ٹوٹ چکے فلٹریشن پلانٹ ایک سال سے خراب کلوزسرکٹ کیمرے مستقل ناکارہ پانی کی ٹنیکی گند سے بھری، ڈینگی لاروا موجودگی پانی کی موٹر بھی خراب چکی ہے، پینے کے لئے پانی دستیاب نہیں ہے، واش رومز کی حالت انتہائی نا گفتہ بے ملزمان صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک بند رہتے ہیں، یہ بخشی خانہ 50 سال سے قائم ہے مگر اب شکتہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، قیدی فرہاد خان نے بتایا بخش خان انچارج سب انسپکٹر حفیظ نیازی دن بھر لڑائی والے بٹیرے کے ساتھ کھیلتا رہتا ہے پیسوں کے بغیر کسی کی یہاں شنوائی نہیں ہوتی ، پیسے دینے والے ملزمان کو ان کے آئے رشتہ داروں سے بخشی خانہ میں ملاقات کرائی جاتی ہے

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You