اہم خبریںجہلم

راولپنڈی : تھانہ جاتلی کے علاقہ دولتالہ میں آج صبح ملزمان کی فائرنگ سے جواں سالہ پولیس کانسٹیبل

راولپنڈی تھانہ جاتلی کے علاقہ دولتالہ میں آج صبح ملزمان کی فائرنگ سے جواں سالہ پولیس کانسٹیبل ذیشان شہید

آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کی جہلم میں کانسٹیبل ذیشان کی نماز جنازہ میں شرکت۔

شہید کانسٹیبل ذیشان کی نماز جنازہ پولیس لائن ہیڈکوارٹرز جہلم میں ادا کردی گئی۔

آئی جی پنجاب نے شہید کے جسد خاکی پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔

آئی جی پنجاب نے کانسٹیبل ذیشان شہید کی لازوال قربانی کو خراج تحسین پیش کیا۔

کانسٹیبل ذیشان نے بہادری سے مجرمان کا تعاقب کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ آئی جی پنجاب

پنجاب پولیس کانسٹیبل ذیشان کی فرض شناسی اور عظیم قربانی کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ فیصل شاہکار

کانسٹیبل ذیشان جیسے شہداء کی لازوال قربانیاں محکمہ پولیس کے لیے باعث فخر ہیں۔آئی جی پنجاب

پنجاب پولیس شہید کانسٹیبل کے ورثاء کی مکمل دیکھ بھال کرے گی۔ آئی جی پنجاب

شہداء کی فیملیز کی ویلفیئر میری اولین ترجیح ہے ۔آئی جی پنجاب فیصل شاہکار

ملزمان کی فائرنگ سے زخمی ہونیوالے ہیڈکانسٹیبل ہمایوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ آئی جی پنجاب

شہید کانسٹیبل ذیشان کے سوگواران میں والدہ اور تین بہنیں شامل ہیں۔آر پی او راولپنڈی ریجن عمران احمر

کانسٹیبل ذیشان کے جسد خاکی کو پورے اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔ آر پی او راولپنڈی ریجن

نماز جنازہ میں آر پی او راولپنڈی ریجن،سی پی او راولپنڈی اور ڈی پی او جہلم سمیت دیگر افسران کی شرکت۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You