
دینہ(ملک ندیم عباس) بحکم سی او بلدیہ دینہ میڈم گلشن نورین زیرنگرانی ایم او آئی سہیل اشرف سینٹری انسپکٹر امجد محمود اور محمد عظیم کی شاندار کارکردگی ۔



عوامی شکایات کا فوری ازالہ ۔مختلف گلی محلوں میں صفائیاں ستھرائیاں تیزی سے جاری ہیں اسٹیشن محلہ مفتیاں دینہ ۔منگلا روڈ اور ڈمیلی محلہ کے مختلف ضروری پوائنٹس پر سے کچرہ وغیرہ اٹھوایا گیا جبکہ سپروائزر محمد عظیم نے خود اپنی موجودگی میں نالیوں کی صفائی بھی بہترین طریقے سے کروائی اور بند نالیوں کو کھلوایا گیا جس پر اہل علاقہ نے نہائت ہی اچھے الفاظوں میں بلدیہ دینہ عملہ کا شکریہ ادا کیا ہے جبکہ اکثر دیکھنے میں آیا ہے کہ ایم او آئی سہیل اشرف ذاتی دلچسپی رکھتے ہوئے متعدد فیملیوں کےگھریلوں جھنگڑوں کی صلح کروانے میں بھی کامیاب رہے ہیں بلدیہ میں اکثر فیملی لڑائی جھنگڑے والے کیسز دائر ہوتے رہتے ہیں جبکہ موجودہ دور اور حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے سہیل اشرف دونوں فریقین کے درمیاں اپنا مثبت کردار ادا کرتے نظر آتے ہی رہتے ہیں




