اہم خبریںپنجاب

دہشتگردی میں اضافہ: بارڈر کی صورتحال میں بنیادی تبدیلی کی ضرورت ہے۔وزیر دفاع

دہشتگردی میں اضافہ: بارڈر کی صورتحال میں بنیادی تبدیلی کی ضرورت ہے۔وزیر دفاع

موجودہ حالات میں جب کابل سے تعاون میسر نہیں پاکستان کو اس بارڈر پر تمام بین الاقوامی قوانین اور روایت نافذ کرنا ہوں گے اور دہشت گردوںکی ٹریفک ختم کرنی ہوگی۔خواجہ آصف

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ کے پیش نظر بارڈر کی صورتحال میں بنیادی تبدیلی کی ضرورت ہے۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کا منبع افغانستان میں ہے اور ہماری کوششوں کے باوجود کابل اس سمت کوئی پیش رفت نہیں کر رہا، دہشت گردوں کے ٹھکانے ان کے علم میں ہونے کے باوجود ان کی سرزمین سے پاکستان کے خلاف آزادانہ دہشتگردی کو آپریٹ کر رہے ہیں۔خواجہ آصف نے مزید کہا کہ پاک افغان بارڈر ساری دنیا کے روایتی بارڈر سے مختلف ہے، موجودہ حالات میں جب کابل سے تعاون میسر نہیں پاکستان کو اس بارڈر پر تمام بین الاقوامی قوانین اور روایت نافذ کرنا ہوں گے اور دہشت گردوں کی ٹریفک ختم کرنی ہوگی۔
وزیر دفاع نے کہا کہ اس طرح دونوں ممالک روایتی اچھے ہمسایوں کی طرح اپنے تعلقات کو فروغ دے سکتے ہیں، پاسپورٹ اور ویزا کے ذریعے سفر کی سہولتیں جاری رکھی جاسکتی ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You