اہم خبریںکرائمز

دوسری شادی پر پہلی بیوی نے ہال میں گھس کر شوہر کو چھریاں مار دیں، دولہن بے ہوش

نواب شاہ: دوسری شادی کی اطلاع پر پہلی بیوی نے شادی ہال میں گھس کر شوہر پر حملہ کر دیا، خاتون نے دولہے کو چھریوں کے وار کر کے زخمی کر دیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق نواب شاہ میں دولہا نیاز مہر کو زخمی حالت میں پیپلز میڈیکل ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ شادی کی تقریب میں موجود خواتین اور مردوں میں خوف وہراس سے بھگدڑ مچ گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آور خاتون دولہے کی پہلی بیوی ہے جس نے بغیر اجازت دوسری شادی کی اطلاع پر دلبرداشتہ ہو کر یہ اقدام اٹھایا۔

پولیس موقع پر پہنچ گئی اور خاتون کو حراست میں لے لیا۔ دولہا کے زخمی ہونے پر عروسی لباس پہنے دولہن ہال میں بے ہوش ہوگئی، زخمی دولہا نیاز مہر چک نمر6 کے نواحی گاؤں علی اکبر مہر کا رہائشی سکول ٹیچر بتایا جاتا ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You