اہم خبریںبزنس

حکومت 13 ارب 15 کروڑ ڈالر کے قرضے حاصل کریگی

لاہور: نئے مالی سال میں حکومت 13 ارب 15 کروڑ ڈالر کے قرضے حاصل کریگی۔ پروجیکٹ لونز کی مد میں 1 ارب 32 کروڑ ڈالر، پروگرام لونز کی مد میں 3 ارب ڈالر اور غیر ملکی مالیاتی اداروں سے 8 ارب 80 کروڑ ڈالر کے قرض لیے جائینگے۔

تفصیل کے مطابق بجٹ دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ مالی سال 21-2020ء میں حکومت مختلف مد میں 13 ارب 15 کروڑ ڈالر کے غیر ملکی قرضے حاصل کریگی۔

اسلامک ڈیویلپمنٹ بینک سے 1 ارب ڈالر، سعودی عرب سے 1 ارب ڈالر ادھار تیل کی مد میں، ڈیڑھ ارب ڈالر یورو بانڈز اور سکوک بانڈز جاری کرکے حاصل کیے جائینگے۔

کمرشل بینکوں سے 4 ارب ڈالر جبکہ آئی ایم ایف سے 1 ارب 30 کروڑ ڈالر کا قرض لیا جائیگا۔ پروجیکٹ لونبز کی مد میں 1 ارب 32 کروڑ ڈالر اور پروگرام لونز کی مد میں 3 ارب ڈالر غیر ملکی قرض لیا جائیگا۔

دستاویزات کے مطابق مجموعی طور پر حکومت 13 ارب 15 کروڑ ڈالر کے غیر ملکی قرضے نئے مالی سال میں حاصل کریگی۔

MKB Creation

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

MKB Creation
Back to top button

I am Watching You