حج اتحاد امت کا مظہر،مسلمان عملی زندگی میں بھی متحد ہوں:انجینئر ندیم ممتاز قریشی

حج اتحاد امت کا مظہر،مسلمان عملی زندگی میں بھی متحد ہوں:انجینئر ندیم ممتاز قریشی
مسلم امہ کی آپس کی نااتفاقی کی وجہ سے اسلام دشمن قوتیں حاوی ہوتی جارہی ہیں:چیئرمین
پوری دنیا کے مسلمان متحد ہوتے تو آج فلسطین اور مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کا قتل عام نہ ہوتا:گفتگو
مسلمان مکہ جا کے عبادت تو کرتے ہیں لیکن حج کے مفہوم کو سمجھنے سے قاصر ہیں جوکہ سمجھنے کی ضرورت ہے
احکامات الہیہ اور دینی تعلیمات سے دوری کی وجہ سے مسلمانوں کوبے پناہ مسائل اور پریشانیوں کا سامنا ہے
چیئرمین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ حج اتحاد امت کا مظہر ہے،مسلم امہ کو عملی زندگی میں بھی متحد ہونے کی ضرورت ہے،آج کے مسلمان مکہ جا کے عبادت تو کرتے ہیں لیکن حج کے مفہوم کو سمجھتے ہوئے عالمگیر بھائی چارے کے لیے کچھ بھی نہیں کر پا رہے ہیں،اگر یہ کہا جائے کہ آج کا مسلمان حضرت ابراہیم ؑ کی سنت تو پورے ذوق و شوق سے پوری کرنے کی کوشش کرتا ہے لیکن اس آفاقی پیغام کو بھلا چکا ہے جو حج کا مقصد ہے،مسلمانوں کی آپس کی نا اتفاقی کی وجہ سے اسلام دشمن قوتیں حاوی ہوتی جارہی ہیں جس کا واضع ثبوت فلسطینیوں پر بڑھتا ہوا اسرائیل کا جان لیوا ظلم وستم اگر اقوام عالم میں موجود مسلمان ایک ہوتے تو فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے مسلمانوں کو اس طرح بے دردی کے ساتھ موت کے گھاٹ نہ اتارا جارہا ہوتا بلکہ ہر ایک ظلم و وار کا جواب لیا جاتا جوکہ تقسیم کی وجہ سے اب کسی طور بھی ممکن نہیں۔ان خیالات کا اظہار یوم حج پر پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کے نام اپنے خصوصی پیغام میں کیا۔انہوں نے کہا کہ اسلام دین فطرت ہے، یہ انسانیت کے لیے خداوندِکریم کا آخری پیغام اور سب سے بڑا انعام ہے جس کی وضاحت حجۃ الوداع پر نازل ہونے والی اس آیت مبارکہ سے ہوتی ہے، مفہوم: ”آج ہم نے تمہارے لیے دین مکمل کردیا اور تم پر اپنے انعامات کی انتہا کر دی اور تمہارے لیے طریقِ حیات کے طور پر اسلام ہی کو پسند فرمایا۔“۔انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ احکامات الہیہ اور دینی تعلیمات سے دوری کی وجہ سے مسلمان پریشانیوں میں گھرے ہوئے ہیں اگر ان پر عمل کرنا شروع کردیں تو تمام تر مسائل اور پریشانیوں سے چھٹکارہ پایا جاسکتا ہے۔



