اہم خبریںجہلم

جہلم: ڈپٹی کمشنر کا سیلابی صورتحال میں اربن فلڈنگ سے شہر کو محفوظ بنانے اور پانی کی نکاسی

جہلم: ڈپٹی کمشنر کا سیلابی صورتحال میں اربن فلڈنگ سے شہر کو محفوظ بنانے اور پانی کی نکاسی کے عمل کا جائزہ لینے کے لیے ویسٹ ڈسپوزل یونٹ کا دورہ۔

انہوں نے اس موقع پر ڈسپوزل یونٹ میں پانی کو بروقت نکالنے کے لیے مختلف مشینری کا معائنہ کرتے ہوئے تمام تر ضروری اقدامات کا تفصیلی طور پر جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ویسٹ ڈسپوزل یونٹ میں موجود پانی کے نالوں کو جلد از جلد کلیر کرنے،صفائی ستھرائی کے انتظامات کو بہتر بنانے اور خراب ٹرانسفارمر کو جلد ازجلد فعال کرنے کی ہدایات دیں۔ ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے کہا کہ یہ شہر ہم سب کا ہے ہمیں مل کر اس کو بہتر سے بہترین بنانا ہو گا تاکہ یہ دوسرے اضلاع کے لیے ایک باعث مثال بن جائے،

یہ ہم سب کی بنیادی ذمہ داری ہے کہ اس کی بہتری کے لیے سب لوگ اپنا بھرپور طریقے سے کردار ادا کریں۔

رپورٹ:چوہدری ماجد ڈپٹی بیورو چیف جہلم

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You