جہلم پریس کلب میں نجی نیوز چینل کی سالگرہ پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شاکر حسین داوڑ،
پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر چوہدری زاہد اخترنے سالگرہ کا کیک کاٹا، تقریب کے مہمان خصوصی ڈی پی او جہلم شاکر حسین داوڑ ، ضلعی صدر چوہدری زاہد اختر کا پریس کلب پہنچنے پر کا سینئر صحافیوںکی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا، پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں ، سالگرہ کی تقریب میں صحافیوں کی کثیر تعداد موجود تھی 6 ویں سالگرہ کے موقع پرپرنٹ و الیکٹرانک ، سوشل میڈیا کے صحافیوں سے ہال کچھا کھچ بھرا ہوا تھا۔
نجی ٹی وی کے ڈسٹرکٹ رپورٹرچوہدری محمد ریاض گوندل کو مبارکباد پیش کی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق جہلم پریس کلب میں نجی ٹی وی چینل کی چھٹی سالگرہ سادہ مگر پروقار انداز میں منائی گئی ، تقریب کے مہمانانِ خصوصی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شاکر حسین داوڑ، ضلعی صدر پاکستان تحریک انصاف چوہدری زاہد اختر نے خصوصی شرکت کی تقریب میں الیکٹرانک ، پرنٹ و سوشل میڈیا سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ،
سینئر صحافیوں میں صدر پرنٹ میڈیا میاں محمد ساجد ، سابق صدر مہر محمد الیاس، راجہ جہانزیب خان ترک، راجہ نوبہارخان، چوہدری مہربان حسین ، مرزاقدیر بیگ، سید اکرم حسین بخاری ، فرینڈز جرنلسٹ فورم کے صدر مرزاراحیل بیگ، جنرل سیکرٹری سلطان رضوی، سید جہانگیر حسین شاہ، چوہدری تنویراحمد، عبدالباسط مجاہد، چوہدری رب نواز گوندل، یاسر صدیق، فیصل کیانی ، عاطف بٹ، عامرکیانی، سید ناصر حسین شاہ ، سید مظہرعباس نقوی، چوہدری دانیال عابد، وسیم تبریز، فضل خان، اشرف جنجوعہ، مشرف جنجوعہ، غزن ساجد، ذوہیب ساجد ، دلنوازاحمد، راجہ شاہد، ڈاکٹر اعجاز احمد ملک ، آصف جنجوعہ،سہیل کیانی ، ڈاکٹر آفتاب احمد، خالق تنویر ، امجد ضیائ، عبدالمنان، الیاس صادق وٹو، عبدالغفارآزاد، چوہدری ظفرنور، غلام عباس شہزاد بٹ، عبدالرحمن گجر، عبدالرحمان قادری ، مبارک کیانی ، قاسم سجاد، تنویر احمد، رانا نویدالحسن، چوہدری عابد محمود، چوہدری سعید ایوب، مرزاکفیل بیگ کیفی، مرزا رخسار بیگ، چوہدری جاوید،سید شبر شاہ، یاور قریشی سمیت دیگر بھی موجود تھے، تقریب کا آغاذ تلاوت کلام پاک سے کیا گیا، قرآن مجید فرقان حمیدکی تلاوت کی سعادت مرزاقدیر بیگ جبکہ آقا دوعالم حضرت محمد ﷺ پر عقیدت کے پھول نچھاور کرنے کی سعادت سید ناصر حسین شاہ نے حاصل کی ، سٹیج سیکرٹری کے فرائض معروف سینئر صحافی دلنوازاحمد نے سرانجام دےئے، پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر چوہدری زاہد اختر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جہلم کے صحافیوں کا اتحاد مثالی ہے ، جہلم کی صحافی برادری نے عوامی مسائل اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ مظلوموں کی آواز ایوانوں تک پہنچانے کا بیڑا اٹھا رکھا ہے ، جو کہ احسن اقدام ہے ، انہوں نے کہا کہ پہلے بھی جہلم پریس کلب کے صحافیوں کے ساتھ احترام کا رشتہ قائم تھا اور آئندہ بھی انشاءاللہ قائم رہے گا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شاکر حسین داوڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پریس اورپولیس ایک دوسرے کے لئے پل کی حیثیت رکھتے ہیں جس کے ذریعے شہریوں کی آواز قانون نافذ کرنے والے اداروں تک پہنچتی ہے ، انہوں نے کہا کہ جدید دور میں صحافیوں کی ذمہ داروں میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے ، انہوں نے کہا کہ صحافیوں کو چاہےے کہ خبر کی تصدیق اور پولیس کے موقف کے لئے پی آر او سے رابطہ قائم کریں تاکہ حقائق پر مبنی خبریں شائع ہو سکیں ، شاکر حسین داوڑ نے کہا کہ پی آر او 24 گھنٹے پولیس کا موقف دینے کے لئے موجود ہوتے ہیں ، اگر کسی وجہ سے پی آر او سے رابطہ نہ ہو سکے تو میرے دفتر کے دروازے صحافیوں کے لئے ہمہ وقت کھلے ہیں ، انہوں نے کہا کہ جہلم پولیس جرائم کی بےخ کنی کے لئے بھرپور کردار ادا کررہی ہے ، بیشمار جرائم پیشہ عناصر کو گرفتارکرکے پابند سلاسل کیا جا چکا ہے اور یہ سلسلہ جاری و ساری رہے گا، پروگرام کے اختتام پر سابق صدر جہلم پریس کلب چوہدری عابد محمود نے معزز مہمانوں اور تقریب میں شرکت کے لئے آنے والے صحافیوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا، اس موقع پر تقریب میں شرکت کے لئے آنے والے مہمانوں اور صحافیوں نے نجی ٹی وی چینل کے ڈسٹرکٹ رپورٹر چوہدری محمد ریاض گوندل کو چھٹی سالگرہ کی کامیاب تقریب کے انعقاد پر مبارکباد پیش کیں۔
جہلم :(رانا نویدالحسن)