جہلم

جہلم میں مسجدِ زینب کا سنگِ بنیاد رکھ دیا گیا، روحانی و دینی تقریب میں عظیم سعادت

جہلم میں مسجدِ زینب کا سنگِ بنیاد رکھ دیا گیا، روحانی و دینی تقریب میں عظیم سعادت

جہلم: (عبدالرحمن قادری )بفضلِ تعالیٰ شہرِ جہلم میں مسجدِ زینب کا سنگِ بنیاد ایک بابرکت روحانی و دینی موقع پر مرشدِ وقت، پیرِ طریقت، رہبرِ شریعت حضرت علامہ مولانا سید ثاقب محی الدین قادری دامت برکاتہم العالیہ کے دستِ مبارک سے رکھ دیا گیا۔
حضرت علامہ مولانا سید ثاقب محی الدین قادری دامت برکاتہم العالیہ سجادہ نشین دوازدہم، دربارِ عالیہ قادریہ فاضلیہ بٹالہ شریف کی آمد اور دستِ مبارک سے سنگِ بنیاد رکھے جانے کو مسجدِ زینب کی تعمیر کے بابرکت سفر کا اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔
مسجد کی تعمیر کا یہ مبارک آغاز دینی و روحانی اقدار کے فروغ اور عبادت و بندگی کے لیے ایک مقدس مرکز کے قیام کی جانب اہم قدم ہے۔
دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مسجدِ زینب کو مرکزِ نور و ہدایت بنائے، اسے نمازیوں کی رونق، ذکر و عبادت کی برکت اور دینِ اسلام کی خدمت کا ذریعہ بنائے، جبکہ بانیان، معاونین اور تمام اہلِ خیر کو اجرِ عظیم عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You