اہم خبریںجہلم

جہلم میں فری آئی کیمپ کا انعقاد میجر جنرل (ر) ڈاکٹر اظہر محمود کیانی اور رکن قومی اسمبلی

جہلم میں فری آئی کیمپ کا انعقاد میجر جنرل (ر) ڈاکٹر اظہر محمود کیانی اور رکن قومی اسمبلی بلال اظہر کیانی کی زیر نگرانی عبدالزاق ویلفئیر ٹرسٹ (ARWT)، الشفاء ٹرسٹ آئی ہسپتال کے ساتھ مل کر جہلم میں ایک جدید فری آئی کیمپ کا انعقاد کر رہا ہے۔ فری آئی کیمپ کا انعقاد 26 اپریل کو رورل ہیلتھ سینٹر ڈومیلی، 27 اپریل کو رورل ہیلتھ سینٹر دینہ، 28, 29, 30 اپریل کو جہلم انسٹیٹیوٹ آف پیرا میڈیکل ٹریننگ بلمقابل ائیر فاؤنڈیشن اسکول مین جی ٹی روڈ کالا گجراں جہلم اور 29 اپریل کو تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال سوہاوہ میں ہو گا۔

فری آئی کیمپ میں آنکھوں کا چیک اپ، ادویات اور آپریشن جیسی سہولیات ماہر ڈاکٹر و سرجن کی زیر نگرانی بلکل مفت فراہم کی جائیں گی۔

یاد رہے کہ عبدالرزاق ویلفئیر ٹرسٹ (ARWT) پچھلے 24 سالوں سے جہلم اور اس کے گردونواح کی عوام کو عبدالرزاق ویلفئیر ٹرسٹ ہسپتال بدلوٹ، فری میڈیکل کیمپس، جدید ایمبولینس سروس اور اس جیسے دیگر اقدامات کے ذریعے صحت کی معیاری سہولیات فراہم کرنے میں کوشاں ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You