جہلم (ملک وسیم اختر) ضلع کے انتظامی محکموں میں جعلسازی سے بھرتی ہونے والے ملازمین

جہلم (ملک وسیم اختر) ضلع کے انتظامی محکموں میں جعلسازی سے بھرتی ہونے والے ملازمین بدستور کام کر رہے ہیں
بعض کے خلاف انکوائریاں بھی جاری ہیں جن کے فیصلوں میں غیر معمولی تاخیر برتی جا رہی ہے جس کا فائدہ اٹھا کر جعلسازی سے تعینات ہونے والے ملازمین مختلف دفاتر میں کام کر رہے اور ماہانہ ہزاروں روپےتنخواہیں محکمانہ مراعات انجوائے کر رہے ہیں، ذرائع کے مطابق محکمہ صحت، ،محکمہ بلڈنگ محکمہ تعلیم ، کالجز سمیت دیگر انتظامی اداروں میں بعض ملازمین کی بوگس بھرتیوں کے انکشاف – ہوتے رہے ہیں جن کی جانچ پڑتال کیلئے انکوائری کمیٹیاں تشکیل دی جاتی رہیں مگر جعلسازی سے بھرتی ہونے والے ملازمین سیاسی شخصیات سے تعلقات کی بناء پر انکے اثر و رسوخ اور پیسے کی چمک سے ان کمیٹیوں پر مختلف حربوں سے اثر انداز ہوتے آرہے ہیں شہریوں نے ارباب اختیار سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے