اہم خبریںجہلم

جہلم : مارکیٹ کمیٹی کے عملے کی عدم دلچسپی سے غریب دوکاندار بھاری جرمانوں میں پس رہیے ہیں

جہلم : مارکیٹ کمیٹی کے عملے کی عدم دلچسپی سے غریب دوکاندار بھاری جرمانوں میں پس رہیے ہیں

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس جرمانوں میں ایک دوسرے پر برتری حاصل کرنے کےلیے بلاوجہ دوکانداروں کو مالی طور پر بھاری نقصان پہنچا رہیے ہیں

مارکیٹ کمیٹی کا عملہ آڑھتیوں کی بولی کے مطابق ریٹ لسٹ جاری کرنے کی بجائے دفتروں میں بیٹھ کر من پسند ریٹ لسٹ جاری کر دیتے ہیں جس سے دوکانداروں کو مال فروخت کرکے نقصان ہوتا ہے
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے شہریوں کو سستی اشیاء تک رسائی کےلیے درجنوں پرائس کنٹرول مجسٹریٹ بنائے ہوئے جو ایک دوسرے پر سبقت لینے کے چکر میں دوکانداروں کو روزانہ بےشمار جرمانے کرکے اعلی افسران سے شاباش تو لیتے ہیں لیکن مارکیٹ کمیٹی کا عملہ غفلت اور لاپروائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بولی کے مطابق ریٹ نکال کر ریٹ لسٹ جاری کرنے کی بجائے دفتر میں بیٹھ کر من پسند لسٹ جاری کر دیتے ہیں اس سے دوکانداروں کو مال فروخت کرکے نقصان ہوتا ہے اگر کوئی دوکاندار خریداری سے پانچ دس روپے اضافی منافع وصول کرتا ہے تو اس کو جرمانہ ہو جاتا ہے دوکاندار جو پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس کر گھر کے اخراجات پورے کرنے سے قاصر ہیں وہ روزانہ مہنگی اشیاء سستی بیچنے پر اور آڑھتی سے ادھار مال لے کر قرضے کے نیچے دب رہیے ہیں دوکانداروں نے اعلی حکام سے فوری نوٹس لےکر مارکیٹ کمیٹی عملے کے خلاف کاروائی کی اپیل کی ہے

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You