اہم خبریںجہلم

جہلم شہریوں کی سہولیات کو مدنظر رکھتے ہوئے آن لائن ڈرائیونگ ٹیسٹ E-Sign Testing System کا اجراء

پنجاب پولیس کا عوام الناس کے لئے ایک اور احسن قدم

شہریوں کی سہولیات کو مدنظر رکھتے ہوئے آن لائن ڈرائیونگ ٹیسٹ E-Sign Testing System کا اجراء-

جس کاافتتا ح امروز شاکر حسین داوڑڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے ضلعی ٹریفک دفتر میں اپنے دست مبارک سے کیا اور گرین پاکستان مہم کےتحت آن لائن ضلعی ٹریفک دفتر میں پودا لگایا۔
E-Sign Testing System
کے تحت امیدوار برائے لائسنس،لرنگ میعاد پوری ہونے پر
1۔ اصل لرنگ سلپ
2۔ شناختی کارڈ
3۔دو عدد فوٹو گراف ہمرا ہ لائیں گے
امیدوار برائے لائسنس موٹرسائیکل50روپے،کار/موٹر سائیکل 200روپے، موٹر سائیکل /ایل ٹی وی 200روپے ایچ ٹی وی /پی ایس وی200مالیت کے ٹکٹ بھی ہمراہ لائے گے

آن لائن ٹیسٹ کا طریقہ کار

ٹریفک دفتر جہلم میں E-Sign Testing Systemپر تعینات عملہ امیدوار برائے لائسنس کی تفصیلات حاصل کرنے کے بعدٹوکن جاری کرے گا
امیدوار برائے لائسنس اپنی مرضی کی زبان کا انتخاب کرے گا (انگلش /اردو)
امیدوار کو سائن ٹیسٹنگ سسٹم کے متعلق ہدایات جاری ہوں گی
امیدوار ہدایات کو پڑھنے کے بعد سٹارٹ ٹیسٹ کے بٹن کو دبائے گا
ہر امیداور کا آن لائن ٹیسٹ 10سولات پر مشتمل،جس کا دورانیہ 2 منٹ ہوگا
ٹیسٹ مکمل ہوتے ہی امیدوار کو رزلٹ مل جائے گا
پاس ہونے کی صورت میں متعلقہ امیدوار پریکٹیکل روڈ ٹیسٹ کیلئے گراؤنڈ میں چلا جائے گا جبکہ فیل ہونے کی صورت میں 42دن پورے کرنے کے بعدآن لائن ٹیسٹ دینے کا اہل ہو گا
شیڈول آن لائن ڈرائیونگ ٹیسٹ
ٌبروز منگل کو دن موٹر سائیکل / ایل ٹی وی،رکشہ، ٹریکٹرکمرشل ٹیسٹ ہو گا
بروز بدھ اور جمعرات موٹرسائیکل /کار، ٹریکٹر زرعی ٹیسٹ ہو گا
ہر ماہ کی پہلی اور اخری سوموار والے دن ایچ ٹی وی اور پی ایس وی ٹیسٹ ہو گا
اس سسٹم کے تحت امیدوار کو مینول فائل تیار کرنے کی ضرورت نہ ہے

رپورٹ:راجہ فیصل کیانی بیورو چیف پنجاب

MKB Creation

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

MKB Creation
Back to top button

I am Watching You