جہلم : (رانا نوید الحسن) تھانہ سول لائن میں تعینات اسسٹنٹ سب انسپکٹر کرائم فائٹر مرزا فیاض نے ملازمین کے ہمراہ منشیات فروش لیڈی سمگلرکو رنگے ہاتھوں گرفتارکر لیا ،
ہیروئن کی بھاری مقدار برآمد ، مقدمہ درج ، منشیات فروشوں نے پولیس کی تابڑ توڑ کارروائیوں کے خوف سے اپنے اڈے دوسرے اضلاع منتقل کرنے شروع کر دےئے ، عوامی و سماجی حلقوں کا ڈی پی او کو خراج تحسین ، تفصیلات کے مطابق تھانہ سول لائن کے اسسٹنٹ سب انسپکٹرکرائم فائٹر مرزا فیاض احمد کو مخبر نے اطلاع دی کہ محلہ اسلام پورہ میں منشیات فروش مزمل شہباز سڑک پر کھڑے ہو کر منشیات کے عادی افراد میں منشیات فروخت کر رہی ہے جس پر محمدی چوک میں موجود سب انسپکٹر شعیب کیانی ، کانسٹیبلان جنید افگن ، محمد وقاص ، محمد شاہ زیب ، لیڈ ی کانسٹیبل جویریہ کنول سمیت دیگر ملازمین نے پرائیویٹ گاڑی پر سوار ہوکر محلہ اسلام پورہ پہنچے جہاں پہلے سے موجود منشیات فروش مزمل شہباز جو کہ اس وقت القاسم انسٹیٹیوٹ والی گلی محلہ اسلام پورہ میں کھڑی ہوکر اپنے مخصوص گاہکوں کو منشیات فروخت کر رہی تھی کو ڈرامائی انداز میں حراست میں لے کر منشیات کی بھاری مقدار تحویل میں لے کر ملزمہ کے خلاف 9C کے تحت مقدمہ درج کر کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کر دیاگیا ہے ۔ شہر کی عوامی و سماجی ، رفاعی ، فلاحی تنظیموں کے عمائدین نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرنے پر پولیس کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔
جہلم : (رانا نوید الحسن)