جہلم
جہلم (جرار حسین میر)شدید ترین بارش ہونے کے باوجود شہر دینہ میں مجموعی طورپر پانی کی نکاسی

جہلم (جرار حسین میر)شدید ترین بارش ہونے کے باوجود شہر دینہ میں مجموعی طورپر پانی کی نکاسی حسب توقع بہترین طریقے سے ہو رہی ہے
میونسپل کمیٹی دینہ کا عملہ اس حوالے سے مبارک باد کا مستحق ہے مورخہ 29 اگست شدید ترین بارش کی وجہ سے گرلز ہاہیر سیکنڑری سکول کے سامنے بارش کا پانی کھڑا ہوگیا اس کا سبب صرف یہ تھا کہ سٹرک کی اونچاہی تھی جبکہ مذکورہ سکول کا لیول انتہاہی نیچے تھا اسسٹنٹ کمشنر دینہ سعدیہ ڈوگر کو جیسے ہی علم ہوا کہ بارش کا پانی گرلز سکول کے سامنے کھڑا ہے انہوں نے ایم۔او آئی سہیل اشرف کو فوری ایکشن لینے کی ہدایت کی مزکورہ افیسر نے حسب ہدایت موٹر کا انتظام کر کے تمام کھڑے پانی کو نکال دیا اس طرح سکول کی طالبات پریشانی سے بچ گہی سماجی زعماء دینہ نے اے سی دینہ اورایم او ای سہیل اشرف کی کاوشوں کی تعریف کی ہے ۔۔۔




