جہلم
جہلم : ایس ایچ او تھانہ کالا گجراں اور ٹیم کی اہم کارروائی، غفلت و لاپرواہی سے ہائی ایس چلا کر موٹر سائیکل سوار فیملی کو زخمی

جہلم : ایس ایچ او تھانہ کالا گجراں اور ٹیم کی اہم کارروائی، غفلت و لاپرواہی سے ہائی ایس چلا کر موٹر سائیکل سوار فیملی کو زخمی کرنے والا ڈرائیور گرفتار، مقدمہ درج
تھانہ کالا گجراں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے،ہائی ایس قبضہ پولیس میں لے لی گئی،
ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا اور قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،
شاہراہوں پر محفوظ سفر اور شہریوں کی جان و مال کا تحفظ جہلم پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،ڈی پی او جہلم
شہریوں کی جان و مال کو خطرے میں ڈالنے والے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیورز کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی،ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری



