
جہلم(نامہ نگار)میونسپل کمیٹی عملے کی ملی بھگت سے تجاوزات مافیا نے سڑکوں پر قبضے جما لیے ہیں
تجاوزات کی وجہ سے سڑکیں اور بازار سکڑ چکے ہیں خواتین اور بچوں کا پیدل چلنا دشوار ہوگیا ہے
میونسپل کمیٹی کے افسران اپنے عملے کی کاغذی کاروائیوں پر مطمیئن ہوکر ٹھنڈے کمروں میں خواب خرگوش کے مزے لیتے رہتے ہیں
تفصیلات کے مطابق جہلم شہر کی تمام سڑکیں اور بازار تجاوزات مافیا کے نرغے میں آ چکے ہیں تجاوزات کی وجہ سے سڑکیں اور بازار سکڑ گئے ہیں جس کی وجہ سے خریداری کےلیے آنے والی خواتین بچوں اور بزرگوں کا پیدل گزرنا مشکل ہوگیا ہے لیکن میونسپل کمیٹی کا عملہ کاروائیاں کرنے کی بجائے تجاوزات مافیا کی پشت پنائی کرتے ہیں اور افسران کو سب اچھا کی رپورٹ پیش کرتے ہیں افسران شہریوں کی مشکلات ختم کرنے کےلیے بازاروں کا دورہ کرنے کی بجائے ٹھنڈے کمروں میں بیٹھ کر کاغذی کاروائیوں تک محدود ہیں شہریوں نے اعلی حکام سے فوری نوٹس لےکر کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے