اہم خبریںجہلم

جہلم(نامہ نگار)جہلم کے علاقہ حسن آباد میں واقع گھر لاپتہ افراد کا قبرستان ثابت ہوا ہے دس سال پہلے ماں

جہلم(نامہ نگار)جہلم کے علاقہ حسن آباد میں واقع گھر لاپتہ افراد کا قبرستان ثابت ہوا ہے دس سال پہلے ماں بیٹی سمیت تین افراد کے قتل کیس میں جیل سے آزاد ہونے اور چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ملزم عبدالرحمان کے گھر سے دو روز کے دوران عورت سمیت دو افراد کی صحن میں دفن شدہ لاشیں برآمد ہوئی ہیں ملزم نے دو ماہ پہلے لاپتہ ہونے والے اپنے دوست کو پولیس کی مخبری کرنے کے شک پر اور عورت کو لین دین کے تنازع پر زیادتی کےبعد دو ماہ پہلے قتل کرکے دفن کرنے کا انکشاف کیا ہے

تفصیلات کے مطابق جہلم کے محلہ حسن آباد میں واقع گھر سے دو دنوں کے دوران دو لاشیں برآمد ہو چکی ہے دو دن پہلے تھانہ منگلا کی حدود سے دو ماہ پہلے لاپتہ ہونے والے افتخار شاہ کی لاش برآمد ہوئی تھی اب دوسری لاش ایک عورت نسرین اختر کی برآمد ہوئی ہے جو تھانہ سٹی کی حدود سے لاپتہ ہوئی تھی تھانہ منگلا پولیس نے دو ماہ پہلے لاپتہ ہونے والے افتخار شاہ کے کیس میں شک کی بنیاد پر اس کے دوست عبدالرحمان کو حراست میں لےکر تفتیش کی تو اس نے انکشاف کیا کہ افتخار شاہ نے مجھے ڈکیتی کیس میں گرفتار کروایا تھا اس لیے اسے گھر بلا کر سر میں ہتھوڑا مار کر قتل کرکے لاش صحن میں دفن کر دی تھی پولیس نے افتخار شاہ کی لاش برآمد کرکے لواحقین کے حوالے کر دی تھی ملزم عبدالرحمان سے مذید تفتیش کی گئی تو وہ سیریل کلر ثابت ہوا ہے اس نے انکشاف کیا ہے کہ دو ماہ پہلے تھانہ سٹی کی حدود سے لاپتہ ہونے والے نسرین اختر کو لین دین کے تنازع پر گھر بلا کر زیادتی کےبعد قتل کرکے اس کی لاش بھی گھر میں دفن کی ہوئی ہے

پولیس نے ملزم کی نشاندہی پر عورت کی لاش برآمد کرکے ضروری کاروائی کےبعد لاش ورثاں کے حوالے کر دی ہے ڈی پی او ناصر محمود باجواء نے پریس کانفرنس کرتے ہوئےکہا کہ ملزم عبدالرحمان نے دس سال پہلے ماں بیٹی سمیت تین افراد کو قتل کیا تھا اور جیل کاٹ چکا ہے چوری ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ ہے ملزم سے دوران ریمانڈ تفتیش میں مذید سنسنی خیز انکشافات کی توقع ہے

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You