اہم خبریںجہلم

جھلم۔پنجاب حکومت کے جھلم میں تعینات کئیے گئے افسران کی افسر شاھی عروج پر

جھلم۔پنجاب حکومت کے جھلم میں تعینات کئیے گئے افسران کی افسر شاھی عروج پر۔

دفتروں میں بیٹھ کر گپیں ھانکنا اور گھوم پھر کر انجواۓ کرتے ھوۓ گھروں کو لوٹ جانا مشغلہ بنا لیا۔

سابق ڈپٹی کمشنر جھلم جناب سیف انور جپہ صاحب کے دور میں جاری ھونے والا سرکاری کرایہ نامہ خواب بن گیا۔

سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی صدام حسین ھاتھ پر ھاتھ دھرے بیٹھ کر عوام کو لٹتے دیکھنے میں مصروف۔پورے مہینے دفتر میں بیٹھ کر فضول قسم کی میٹنگز اور چہل قدمی کر کے حرام کی تنخواہ وصول کرنا سیکرٹری آر ٹی اے کا پسندیدہ کام بن گیا۔
پنجاب حکومت نے 76 پیسے فی کلو میٹر پبلک سروس گاڑیوں کا کرایہ طے کر رکھا ھے۔جس پر عمل درآمد خواب بن چکا ھے۔ضلع بھر کے پبلک ٹرانسپورٹ مالکان عوام کو من مانے ڈبل کراۓ لیکر دونوں ھاتھوں سے لوٹ رھے ھیں اور ضلعی انتظامیہ تماشہ دیکھ رھی ھے۔ڈی سی جھلم بھی اس جرم میں برابر کے شریک ھیں۔وہ جب سے بطور ڈپٹی کمشنر جھلم تعینات ھوۓ ھیں ۔اداروں نے منہ پھاڑ پھاڑ کر حرام کھانا اور رشوت وصول کرنا شروع کر دیا ھے۔ھر سرکاری ادارے میں کرپشن عروج پر پہنچ چکی ھے۔عوامی و سماجی حلقوں نے وزیراعلی پنجاب سے اپیل کی ھے کہ ایسے لائق ڈی سی صاحب کو فورا یہاں سے ٹرانسفر کیا جاۓ تاکہ عوام سکھ کا سانس لے سکے۔۔۔

رپورٹ۔راجہ فیصل کیانی بیورو چیف پنجاب

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You