اہم خبریںسندھ

جدھر کتا کاٹے گا ادھر کا ایم پی اے معطل: سندھ ہائی کورٹ

سندھ ہائیکورٹ سکھر بینچ میں آوارہ کتوں کے کاٹنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے سخت ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کتےکےکاٹنے کا واقعہ جہاں ہوا اس علاقے کا ایم پی اے معطل ہوگا۔

اس پر سرکاری وکیل نے کہا کہ کتےکےکاٹنےکے واقعات سے ایم پی ایز کا تعلق نہیں، معزز جج نے کہا کہ ہمیں پتا ہے یہ افسران فنڈ سےکسےکمیشن دیتے ہیں، ‎ ہمارا منہ نہ کھلوایا جائے تو بہتر رہےگا، ‎ عوام کا تحفظ کرنا ممبر صوبائی اسمبلی کا فرض ہے۔

عدالت نے کہا کہ کتے کے کاٹنے کا واقعہ جہاں پیش آیا وہاں کا ایم پی اے سینیٹ انتخابات میں بھی ووٹ نہیں دے سکے گا، واقعہ پیش آنے پر متعلقہ افسران کی تنخواہ بند اور سرپلس میں رکھا جائے گا۔

سندھ ہائیکورٹ سکھر بینچ میں سماعت کے موقع پر افسران نے رپورٹس پیش کیں جس پر عدالت نے عدم اطمینان اظہار کیا اور سماعت 16 مارچ تک ملتوی کردی

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You