تیسرا محمد علی انٹراسکول انٹر کلب تائیکوانڈو چیمپین شپ 2023 اختتام پزیر

تیسرا محمد علی انٹراسکول انٹر کلب تائیکوانڈو چیمپین شپ 2023 اختتام پزیر
سندھ بھر سے 800 سے زائد کھلاڑیوں کی بھرپور شرکت
کراچی : (رپورٹ:عاصم ارائیں جہلمی)
تیسرا محمد علی انٹراسکول انٹر کلب تائیکوانڈو چیمپین شپ 2023 سندھ اسپورٹس کمپلیکس ناظم آباد میں زلفی انٹرنیشنل تائیکوانڈو اکیڈمی آف پاکستان کے زیرِ اہتمام منعقد ہوئی، اس چیمپئن شپ میں سندھ سے 500 سے زائد کھلاڑیوں نے شرکت کی اور جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے ایونٹ کو چار چاند لگائے، اسکول کی سطح پر ہونے والے مقابلوں میں آئی یو اسکولنگ سسٹم نے سب سے زیادہ میڈل جیت کر پہلی پوزیشن اپنے نام،جبکہ اسٹیپ اسکول نے دوسری اوردی اسمارٹ اسکول قیوم آباد نے تیسری پوزیشن حاصل کی ریفلیکشن اسکول اور فاطمیہ اسکول نے چوتھی پوزیشن حاصل کرسکے۔ اس کے ساتھ ساتھ کلب لیول پر 300 سے زائد کھلاڑیوں نے شرکت کی نہایت جوش و خروش سے حصہ لینے والے ان تمام کھلاڑیوں نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابیاں سمیٹی۔ ٹاپ رینکنگ کے پوائنٹس کے ساتھ بلازون اکیڈمی نے پہلی پوزیشن کے ساتھ سرخرو ہوئی، کوگارا تائیکوانڈو اکیڈمی اور زلفی انٹرنیشنل تائیکوانڈو اکیڈمی نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن اپنے نام کی جبکہ ایف کے ایس چوتھی پوزیشن حاصل کرسکی اختتام پر مہمانِ خصوصی ڈاکٹر فاروق اور دیگر مہمانانِ گرامی میں محمد ریحانہاشمی، احمد علی راجپوت سیکریٹری سندھ اولمپک ایسوسی ایشن، ریٹائرڈ میجر توصیف احمد، ماسٹر احمد اساپیر نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے او ایونٹ کی کامیابی پر مبارکباد دی، اختتام پرآرگنائزنک سیکریٹری حسن علی تمام مہمانوں کو۔شیلڈپیش کی تمام شرکاء اور بالخصوص میڈیا کا شکریہ اداکیا۔



