سندھ

تھانہ کورنگی چار نمبر کی حدود میں سرِعام جوئے کے اڈے، شانی اور گلفام کا نیٹ ورک سرگرم

*تھانہ کورنگی چار نمبر کی حدود میں سرِعام جوئے کے اڈے، شانی اور گلفام کا نیٹ ورک سرگرم*

کراچی: (رپورٹ: جاوید صدیقی) تھانہ کورنگی چار نمبر کی حدود میں ڈاکخانے کے قریب کوئٹہ ہوٹل، نورانی کباب اور دیگر مقامات پر سرِعام جوئے کے اڈے قائم ہیں۔ ذرائع کے مطابق شانی اور گلفام نامی افراد اپنے کارندوں رئیس اور طاہر سمیت رائیڈروں کے ذریعے جوئے کی سرگرمیوں کو منظم انداز میں چلا رہے ہیں، جہاں نوجوانوں کو جوئے کی جانب راغب کیا جا رہا ہے۔ کھلے عام جاری یہ سرگرمیاں نوجوان نسل کے مستقبل اور علاقے کے امن و امان کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔ متعلقہ تھانے کے علم میں آنے کے باوجود کورنگی چار نمبر کی حدود میں یہ سرگرمیاں سرِعام جاری ہیں اور اسکی روک تھام کیلئے مؤثر کارروائی ابتک نہیں کی گئی۔ ایس ایچ او تھانہ کورنگی چار نمبر، ایس پی کورنگی، ایس ایس پی کورنگی، ڈی آئی جی ایسٹ زون، آئی جی سندھ، پاکستان رینجرز سندھ اور دیگر متعلقہ قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مقامی رہائشیوں کا مطالبہ ھے کہ اس جرائم پر فوری طور پر معاملے کا نوٹس لیں۔ جوئے کے اڈے بند کئے جائیں اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد، کارندوں اور سہولت کاروں کے خلاف قانون کے مطابق بلاامتیاز کارروائی کی جائے تاکہ نوجوان نسل کو اس ناسور سے بچایا جاسکے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You