کالم/مضامین

نبی کریم ﷺ کو رحمۃ اللعالمین بنا کر بھیجا گیا۔جسے جو نصیب ہو رہا ہے آپ ﷺ کی رحمت سے نصیب

نبی کریم ﷺ کو رحمۃ اللعالمین بنا کر بھیجا گیا۔جسے جو نصیب ہو رہا ہے آپ ﷺ کی رحمت سے نصیب ہو رہا ہے۔ہمارے پاس ایسے الفاظ نہیں کہ نبی کریم ﷺ کی شان بیان کر سکیں۔اللہ کریم جانتے ہیں کہ اپنے حبیب ﷺ کو کیا بلندیاں عطا فرمائیں۔ربیع الاول میں کوشش کریں کہ آپ ﷺ کی سیرت پاک کا مطالعہ کیا جائے آپ ﷺ کی ولادت سے لے کر زندگی کا ایک ایک پل جو آپ ﷺ نے بسر فرمایا اس سے ہماری نسلوں کوراہنمائی ملے گی اور بھلائی نصیب ہو گی۔
امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان جمعتہ المبارک کے روز خطاب۔
انہوں نے کہا کہ ایمان کی مضبوطی عمل صالح تک لے جاتی ہے۔جو کچھ بھی ہم کر رہے ہیں اس کے پیچھے ہماری نیت ہوتی ہے ہمارے تمام اعمال کا انحصار ہماری نیت پر ہوتا ہے۔احکامات دین پر عمل کرنے سے پرہیزگاری نصیب ہوتی ہے اور اللہ کی طرف سے اجرعظیم عطا ہوتا ہے۔یہ جو مبارک مہینہ ہے اس میں بنیاد یہی ہے کہ دین جانیں اور صدق دل سے اس پر عمل کریں اپنے اللہ کریم سے تعلق پیدا کریں اپنے اللہ سے مانگیں۔یہ دنیا امتحان گاہ ہے اس کی تیاری کے لیے جو ضرورت ہے وہ عطا کر دیا گیا ہے۔احکامات دین پرعمل کرنے سے ہمارا ہی فائدہ ہوتا ہے۔قلب میں ایمان ہو تو ایک حد تک بندہ اللہ کریم کو پہچان سکتا ہے۔
یاد رہے کہ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کے تحت ملک بھر میں بعثت رحمت عالم ﷺ کانفرنسز کا انعقاد ہو رہا ہے اس میں فیصل آباد بہاولپور،وہاڑی،مظفر گڑھ،گوجرانوالا،مرکز دارالعرفان منارہ شامل ہیں۔ جس میں شیخ المکرم حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مد ظلہ العالی خصوصی خطاب فرمائیں گے۔دعوت عام ہے کہ اپنے دلوں کو برکات نبوت ﷺ سے منور کرنے کے لیے تشریف لائیے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You