جہلم

تھانہ منگلا کینٹ کی حدود میں چار افراد کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔ قتل ہونے والے افراد میں دو مرد

تھانہ منگلا کینٹ کی حدود میں چار افراد کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔ قتل ہونے والے افراد میں دو مرد اور دو خواتین شامل

دینہ (مستنصر کیانی سے) تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات تحصیل دینہ کے گاؤں بھرٹہ، نزد کالووال میں فائرنگ کر کے چار افراد کو قتل کر دیا گیا، قتل ہونے والوں میں دو مرد اور دو خواتین شامل جن کی شناخت ، 35 سالہ مبشر ارشد ولد ارشد محمود ،40 سالہ ابرار حسین والد عنایت حسین،33 سالہ عدیلہ کنول زوجہ ابرار حسین اور 60 سالہ سکینہ ارشد زوجہ ارشد محمود شامل ہیں۔ مقتول ابرار حسین منگلا واپڈا میں ملازم تھا اورمقتول مبشر ارشد جہلم کچری میں وکیل کا منشی تھا۔ قتل کے مرکزی ملزمان اسپین سے آۓ ہوۓ جمیل گجر اور ظہیر گجر ہیں ۔ اہل علاقہ کے مطابق چند دن پہلے دونوں پارٹیوں میں تلخ کلامی ہوئ تھی۔
دونوں بھائ قتل کرنے بعد جاۓ وقوع سے فرار ہو گئے
قاتل اور مقتول ایک ہی برادری سے تعلق رکھتے ہیں
واقع کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او جہلم طارق عزیز اور تھانہ منگلا کینٹ کی پولیس اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں بھرٹہ گاؤں میں پہنچیں اور چاروں مقتولین کی نعشیں اپنی تحویل میں لے کر قانونی کاروائی شروع کر دی۔
تمام لاشوں کو ابتدائ طور پر دینہ رورل ہلیتھ سینٹر منتقل کیا گیا۔
ڈی پی او جہلم طارق عزیز نے ہدایت کی کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جاۓ تاکہ ملزمان بیرون ملک فرار ہونے نہ پائے۔علاقے میں پولیس کی جانب سے سرچ آپریشن جاری ہے۔
اس موقع پر ڈی پر او جہلم کا کہنا تھا کہ ملزمان کو جلد از جلد قانون کر گرفت میں لا کر قرار واقعی سزا دلوائ جاۓ گی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You