اہم خبریںسوہاوہ

تتروٹ : تحصیل سوہاوہ سے 33 لاکھ سال پرانی جانوروں کی باقیات دریافت

تتروٹ : تحصیل سوہاوہ سے 33 لاکھ سال پرانی جانوروں کی باقیات دریافت

تتروٹ تحصیل سوہاوہ ضلع جھلم جو کہ فوسلز کی دنیا میں مشہور ترین گاؤں ھے جس سے دریافت ھونے والے فوسلز دنیا کے بڑے بڑے میوزیم میں موجود ہیں گزشتہ روز پنجاب یونیورسٹی لاہور شعبہ زوالوجی کے پروفیسر ڈاکٹر اکبر خان کے طالب علم احمد محمد عارف اور محمد غوث نے مقامی چوہدری عابد حسین کے زیر نگرانی کام کیا اور علاقے سے 33 لاکھ سال پرانی باقیات دریافت کی جن میں گینڈے کارنی وار گھوڑے اور اس زمانے کی بھیڑ بکریوں کی نسل کے دانت دریافت کیے اس موقع پر ھمارے نمائندے کو چوہدری عابد حسین نے بتایا ھمارے علاقے سے یہ باقیات دریافت ھوتی رہتی ھیں اور یہ باقیات دنیا کے بڑے بڑے میوزیم میں موجود ہیں پچھلے 22 سال سے میں نے پانچ ھاتھی کے دکھانے والے دانت دریافت کیے ھیں یہی وجہ ہے کہ ویکیپیڈیا پر جا کر جب ھم جا کر تتروٹ جھلم پاکستان لکھتے ہیں تو لکھا ھوا آ جاتا ھے کہ تتروٹ ایک آباد مقام ھے یہاں سے 33 لاکھ سال پرانا ہاتھی 🐘 دانت دریافت ھوا تھا اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ یہاں ٹیلی کمیونی کیشن کی سہولت اچھی نہیں ھیں دوسری بات جو سب سے زیادہ تشویش ناک ھے وہ سڑک اور پانی کے مسائل ھیں تتروٹ روڈ 28 سال پہلے بنی تھی اس کے بعد یہ سڑک ھر آنے والے دور میں سیاست کی نظر ھو جاتی ھے ھماری قریب ھی فور پوٹھی میں پانی کے مسائل ھیں حکومت کو چاہئیے ھمارے یہ مسائل حل کیے جائیں اور پنجاب یونیورسٹی جھلم کیمپس میں فوسلیز ڈسپلے سنٹر بنایا جائے

رپورٹ : مشرف کیانی

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You