بیوروچیف کے ٹووینٹی ون نیوز چینل محمد کامران زہری کی پاکستان پیپلزپارٹی کے اہم ترین سیاسی رہنما اور سابق صوبائی وزیر بلدیات
بیوروچیف کے ٹووینٹی ون نیوز چینل محمد کامران زہری کی پاکستان پیپلزپارٹی کے اہم ترین سیاسی رہنما اور سابق صوبائی وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ سے علی ہاوس کراچی میں خصوصی ملاقات



کراچی : (اسٹاف رپورٹ)
*بیوروچیف کے ٹووینٹی ون نیوز چینل محمد کامران زہری کی پاکستان پیپلزپارٹی کے اہم ترین سیاسی رہنما اور سابق صوبائی وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ سے علی ہاوس کراچی میں خصوصی ملاقات جنرل الیکشن 2024 پی ایس 25 سکھر IV سے بھاری اور نمایاں اکثریت حاصل کرنے اور فتح حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی گئی*
*علی ہاؤس کراچی سید ناصر حسین شاہ کی کامیابی پر جھوم اٹھا ۔۔۔ پورے ملک سے مبارکباد پیش کرنے کیلئے عام عوام سمیت پاکستان پیپلزپارٹی کے جیالے اور ملک بھر کی سیاسی اور کاروباری شخصیات کی علی ہاؤس کراچی میں سید ناصر حسین شاہ کی کامیابی پر مبارکباد اور پھولوں کے نذرانے پیش کئے گئے۔۔۔*
پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سید ناصر حُسین شاہ سے علی ہاوس کراچی میں خصوصی ملاقات پر اہم ترین بات گفتگو کی گئی۔ بات چیت کرتے ہوئے سابق صوبائی وزیر بلدیات سندھ کا کہنا تھا کے اللہ پاک کے فضل و کرم سے پور دنیا نے دیکھ لیا کے پاکستان پیپلزپارٹی ایک حقیقت پر مبنی جماعت ہے۔
ملک بھر کی عوام نے پاکستان پیپلزپارٹی کو بھاری مینڈیٹ سے صرف صوبہ سندھ میں ہی نہیں بلکہ پورے ملک میں ووٹ ڈالے گئے مگر بد قسمتی سے ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا۔
صوبہ سندھ کے مختلف شہروں میں بھی ہمارے مینڈیٹ پر بھی منظم طریقے کار سے انجینئرنگ کی کوشش کی گئی مگر صوبہ سندھ کی عوام نے اپنے ووٹ کی حفاظت بھی کی۔
8فروری 2024 تاریخی دن میں تبدیل ہوگیا جہاں یہ بولا جاتا تھا کے پاکستان پیپلزپارٹی کہ کارکردگی اس قابل نہیں کے اسکو عوامی ووٹ حاصل ہو وہی عوام نے یہ ثابت کردیا کے پاکستان پیپلزپارٹی نے سوائے عوام کے حقوق ادا کرنے کے کوئی اور کام نہیں کیا۔
*چئیرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پوری پارٹی منظم ہے۔*
ہمیں عوام کی رائے کو عزت دینی ہوگی اس بار صوبہ سندھ اور خصوصاً کراچی کو مثالی شہر بنا کر دکھائیں گے
دوسرے صرف باتیں کرتے ہیں انکی سیاست صرف اور صرف لسانیات اور ایک دوسرے پر الزامات لگانے کی حد تک محدود ہو کر رہ گئی ہے۔
لاہور سمیت پورے پنجاب ،بلوچستان اور خیبر پختو نخواہ کی عوام نے بھی پاکستان پیپلزپارٹی کو بڑی تعداد میں ووٹ ڈالا جس پر تہہ دل سے انکا شکر گزار ہوں اور پاکستان پیپلزپارٹی ملک کی خدمت کرکے انکا یہ احسان چکائے گی۔۔
سید ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کے ایک دو روز میں تمام سیاسی منظر نامہ صاف ہوجائے گا ملک کے وسیع تر مفاد میں پارٹی قیادت جو بھی فیصلہ کرے گی مجھ سمیت سارے ارکان کو دل سے تسلیم ہوگا۔۔



