"بچوں کو چپل پہنانا ضروری ہے،، پیارے بچوں اپنے ہاتھوں کو صاف رکھیں” ۔ ۔ عیسٰی نگری کی دیوار پر اہم ترین پیغامات

کراچی (اسٹاف رپورٹر) : شہرقائد کے پسماندہ علاقے عیسٰی نگری کی دیواروں پر صحت و صفائی کے پیغامات پینٹ (Paint) کیے جانے کا سلسلہ جاری ہے ۔ گلی نمبر 2 میں کی جانے والی ایک نئی وال پینٹنگ کو علاقہ مکینوں کی جانب سے خوب پزیرائی حاصل ہورہی ہے۔ ہاتھوں کی صفائی، اور چپل پہننے سے متعلق پیغامات بالخصوص بچوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔
کراچی کے ڈسٹرکٹ ایسٹ میں واقع اس غربت زدہ علاقے میں بہت سے بچے ایسے بھی ہیں جو ننگے پاؤں باہر گھومتے، پھرتے رہتے ہیں جس سے انہیں متعدد خطرات کا سامنا رہتا ہے نیز بچوں کی بڑی تعداد ہاتھوں کو صاف، ستھرا نہ رکھنے کی وجہ سے مختلف بیماریوں کا بھی شکار نظر آتی ہے ۔ لہذٰا اس صورتحال میں گلی نمبر 2 کی دیوار پر کی جانے والی پینتنگ کی اہمیت اور افادیت اور زیادہ بڑھ چُکی ہے۔

واضح رہے کہ عیسٰی نگری کی دیوارں پر آگاہی پیغامات کا یہ سلسہ کراچی واٹراینڈ سیوریج سروسز امپروومنٹ پروجیکٹ(KWSSIP) اور نیشنل رورل سپورٹ پروگرام(NRSP) کی مشترکہ کاوشوں کا حصہ ہے ۔



