بلاشبہ علاقہ جالپ میں چوری کی بڑھتی ھوئی وارداتیں اہل علاقہ کے لیے باعث تشویش ہیں

بلاشبہ علاقہ جالپ میں چوری کی بڑھتی ھوئی وارداتیں اہل علاقہ کے لیے باعث تشویش ہیں
تسلسل سے جاری ان وارداتوں سے نہ صرف علاقہ جالپ بلکہ پوری تحصیل پنڈدادن خان میں بے چینی پائی جاتی ھے پولیس اپنے طور پر بھر پور کوششیں کر رہی ھے اور امید ھے کہ جلد ہی جرائم پیشہ عناصر قانون کی گرفت میں ھوں گے اس بحرانی اور ہنگامی صورتحال میں بطور شہری ہماری بھی کچھ زمہ داریاں ہیں جو ہم کو پوری کرنی چاہئیں اخلاقی طور پر پولیس کے مورال کو بلند رکھنے کے لیے بے بنیاد اور فرضی باتوں سے اجتناب کرنا چاہئیے درست اور حقائق پر مبنی معلومات پولیس سے شئیر کرنا ہمارا فرض بنتا ھے گزشتہ چند دنوں سے دیکھا گیا ھے کہ۔15 پر کالوں کا سلسلہ جاری ھے کہ فلاں گاؤں میں ڈاکو آ گئے ہیں مگر جب پولیس موقع پر پہنچتی ھے تو کال بوگس نکلتی ھے جس سے یقیناً پولیس ملازمین بھی ذہنی کرب کا شکار ھوتے ہیں آج سر شام ہی کوٹ عمر سے موٹر سائیکل چھیننے کی واردات کی افواہ گردش کر رہی ھے مگر ابھی تک اس وقوعہ کی بھی تصدیق نہیں ھو سکی پولیس محافظ مسلسل کوٹ عمر روڈ پر گشت کر رھے ہیں ان حالات میں ہماری بھی ذمہ دادی ھے کہ پولیس کو درست معلومات فراہم کریں جس سے اس سلسلہ کو روکنے میں مدد فراہم ھو سکے اللہ تعالی ہم سب کا حامی وناصر ھو
نیر اعوان پنڈدادن خان