*اے ریاست پاکستان کے بااختیارو۔۔۔۔!!*

*اے ریاست پاکستان کے بااختیارو۔۔۔۔!!*
*تحریر: جاوید صدیقی جرنلسٹ کراچی*
یاد رکھو اسرائیل تمہارا کھلا دشمن ھے جبکہ امریکہ چھپا منافق دشمن۔ اسرائیل اور امریکہ فلسطین کے بعد پاکستان پر ضرور حملہ کریگا جبکہ دوسری جانب سے بھارت سے حملہ کرائیگا، غفلت سستی کاہلی اور غلامی سے نکل باہر آؤ، خاموشی سے خود کو اس قدر ایٹمی طاقتور بنادو کہ تمہارا وار امریکہ تک پہنچے تب ہی تم سلامت اور قائم رہ سکتے ھو۔ اے بااختیارو!! یاد رکھو اگر تم نے اس وطن اور قوم سے غداری کی اور ان اسلام دشمنوں کے سہولتکار غلام بنے رھے تو رب العزت کیلئے یہ ممکن ھے کہ وہ تمہاری جگہ اپنے منتخب بندوں کو فائز کردے۔ اے بااختیارو!! تم نے حلف اٹھایا ھے وطن عزیز اور اسلام دین محمدی ﷺ کی سلامتی امن ترقی اور خوشحالی کا اگر تم اپنے وعدوں سے پھرے تو تمہارا مقدر ذلیل و خوار اور رسوا ہوکر رہیگا انشاءاللہ۔ عالمی حالات دن بدن بگڑتے جائیں گے تمہیں ایمان اسلام اور یقین کامل و توکل اللہ پر ہی بھروسہ رکھنا ہوگا ہرگز ہرگز کفار و مشرکین تمہارے دوست نہیں ہوسکتے تم اللہ کے دوست بن جاؤ تاکہ اللہ اپنی دوستی نبھائے۔ جھاد فی سبیل اللہ ۔ اب بیرکوں میں بیٹھنے کا وقت نہیں باہر مشقیں کرنے کا ھے کفار و مشرکین کے دلوں میں اپنا رعب دبدبہ پیدا کرو یہی تمہاری پہچان ہونی چاہئے جیسے خالد بن ولید، نورالدین زنگی طارق بن زیاد محمود غزنوی سلطان صلاح الدین سلطان عبدالحمید اور حیدر علی و ٹیپو سلطان جیسے حکمران و سپہ سالار جیسے اپنا مقام بناؤ ۔۔۔۔۔ !!



