اہم خبریںپنجاب

اینٹی کرپشن حکام کی حراست سے فرار ہونیوالے پی ٹی آئی رکن اسمبلی دوبارہ گرفتار۔

اینٹی کرپشن حکام کی حراست سے فرار ہونیوالے پی ٹی آئی رکن اسمبلی دوبارہ گرفتار۔

پی ٹی آئی رکن اسمبلی کو ملتان ائیرپورٹ سےقطر فرار ہونے کی کوشش کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔

گوجرانوالا(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق اینٹی کرپشن حکام کی حراست سے فرار ہونے والے  پی ٹی آئی رکن اسمبلی امتیاز چوہدری کو دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔اینٹی کرپشن حکام کے مطابق  امتیاز چوہدری کو ملتان ائیرپورٹ سےگرفتار کیا جہاں سے وہ قطر فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔اینٹی کرپشن حکام کا بتانا ہےکہ امتیاز چوہدری کا نام اسٹاپ لسٹ میں تھا اور اینٹی کرپشن نے امتیاز چوہدری کو کِک بیکس لینے کے الزام میں مقدمہ درج کرکے گرفتار کیا تھا۔یاد رہے چند دن قبل گجرات میں نامعلوم افراد پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی کو  اینٹی کرپشن ٹیم کی حراست سے لے کر فرار ہوگئے تھے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You