اہم خبریںسندھ

ایم کیو ایم نے (ن) لیگ اور پی پی کیساتھ حکومت سازی میں ساتھ دینے کی یقین دہانی کروا دی

ایم کیو ایم نے (ن) لیگ اور پی پی کیساتھ حکومت سازی میں ساتھ دینے کی یقین دہانی کروا دی۔

دونوں جماعتوں میں حکومت سازی سے متعلق بات چیت اور ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ترجمان ایم کیو ایم

کراچی(نمائندہ رخسار بٹ)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کے ساتھ حکومت سازی میں مکمل ساتھ دینے کی یقین دہانی کروا دی۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہےکہ ہم حکومت سازی کے مشکل مرحلے میں ساتھ ہیں، ہم نے اپنی حمایت کی یقین دہانی کرادی ہے۔دوسری جانب ایم کیو ایم کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پارٹی نے حکومت میں شامل ہونے کے لیے (ن)  لیگ سے تین نکاتی آئینی ترمیم پر حمایت مانگ لی ہے۔ترجمان کے مطابق دونوں جماعتوں میں حکومت سازی سے متعلق بات چیت اور ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You