اہم خبریںجہلم

اگیگا جہلم، ایپکا جہلم اور یونائیٹڈ ٹیچرز فورم جہلم کے زیر اہتمام تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنے

اگیگا جہلم، ایپکا جہلم اور یونائیٹڈ ٹیچرز فورم جہلم کے زیر اہتمام تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنے پر شدید احتجاج کیا گیا

جہلم : حکومت پنجاب کی طرف سے گورنمنٹ ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فی صد اضافہ نہ کرنے اور وفاقی حکومت کی واضح ڈائریکشن کے باوجود تاخیری حربے استمال کرنے کے خلاف ضلعی ہیڈ کوارٹر پر وائی کراس کچہری چوک جہلم سے ڈی دی آفس تک شاندار ریلی نکالی گئی اور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ جس میں ایپکا اور اساتذہ کی تمام تنظیموں کے نمائندوں اور کثیر تعداد میں خواتین و حضرات گورنمنٹ ملازمین نے شرکت کی ۔ ڈی سی آفس کے سامنے ایپکا اور اساتذہ راہنماؤں چودھری افتخار ڈھڈی، راجہ اورنگزیب، راجہ افضل کیانی، راجہ زبیر جنجوعہ، مومنہ ماہرو گوندل اور وحید حیدر نے شرکاء ریلی نے خطاب کیا اور وزیر اعلی پنجاب سے متفقہ طور پر مطالبہ پیش کیا کہ 23 مارچ تک صوبائی ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کا نوٹیفکیشن جاری نہ کیا گیا تو 24 مارچ کو تمام پنجاب کے تمام ملازمین لاہور میں وزیر اعلی آفس کے سامنے دھرنا دیں گے اور اس وقت تک دھرنا ختم نہیں ہوگا جب تک صوبائی ملازمین کو ان کا حق نہیں مل جاتا۔ اور "دو نہیں ایک پاکستان” کا نعرہ لگانے والی تبدیلی سرکار کا دہرا معیار صوبائی ملازمین کسی صورت بھی قبول نہیں کریں گے۔

جہلم (محمد زاہد خورشید)

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You