اہم خبریںپنجاب

اپوزیشن کے استعفوں سےعمران خان یا اسمبلی کو کوئی نقصان نہیں ہو گا: شیخ رشید

لاہور: وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے استعفوں سے عمران خان یا اسمبلی کو کوئی نقصان نہیں ہو گا، فضل الرحمن نے اسلام کی بجائے اسلام آباد پر نظررکھی ہوئی ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پوری دنیاکےوزیراعظم بھی مرجائیں توفضل الرحمان کاقرعہ نہیں نکلےگا، سینیٹ الیکشن کےبعدعمران خان اورمضبوط ہوجائےگا۔اپوزیشن والے ہاتھ زمین پرلگائیں یاپاؤں،استعفوں سےعمران خان یااسمبلی کوفرق نہیں پڑتا۔مینارپاکستان سے ہی عمران خان اوپرگیاتھا،یہیں سےپی ڈی ایم نیچےآئےگی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نےکل دعوت دی ہےکہ آئیں اوراسمبلی میں بات چیت کریں، وہ عمران خان سے مذاکرات نہیں کرسکتےتوبتائیں کس سے مذاکرات کرنےہیں۔ جن سے آپ مذاکرات کرنےکےخواہشمندہیں وہ تونوازشریف بیانیےکےمخالف ہیں۔ پی ڈی ایم بڑے شوق سے اسلام آبادآئے، سردی بھرپوراستقبال کرے گی۔ لاہور میں ہائی الرٹ ہے،شاہدرہ سے5دہشتگردپکڑے گئے ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You