اہم خبریںپنڈدادنخان
انچارج چوکی سٹی پنڈدادنخان اور ان کی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے بد نام زمانہ منشیات فروش محمد رفیق عرف فیقو

شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی کمانڈ میں جہلم پولیس ضلع جہلم کو منشیات جیسی لعنت سے پاک کرنے کے لیے پر عزم
انچارج چوکی سٹی پنڈدادنخان کی کاروائی بد نام زمانہ منشیات فروش گرفتار
ملزم سے چرس اور رقم وٹک برآمد
جہلم پولیس تفصیلات کے مطابق مسعود احمد SIانچارج چوکی سٹی پنڈدادنخان اور ان کی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے بد نام زمانہ منشیات فروش محمد رفیق عرف فیقو ولد تاج دین ساکن محلہ خیر شاہ پنڈدادنخان تحصیل پنڈدادنخان ضلع جہلم سے 1کلو 450گرام چرس اور رقم وٹک مبلغ 4ہزار روپے برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
ملزم پابند سلاسل, مزید تفتیش جاری
رپورٹ:راجہ فیصل کیانی بیورو چیف پنجاب