انٹرنیشنلاہم خبریں

انتہا پسند بھارت کا اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کا غیرمستقل رکن بننے کیلئے جوڑ توڑ

لاہور: مقبوضہ کشمیر میں قتل عام میں مصروف مودی سرکار نے سیکیورٹی کونسل کے غیر مستقل رکن بننے کیلئے جوڑ توڑ بھی شروع کر دیا۔ کیا دنیا انڈیا کی سیفران، مذہبی اور ہندو دہشتگردی نظر انداز کر دے گی؟۔

انتہاء پسند مودی سرکار انسانی حقوق اور عالمی قوانین کی خلاف ورزیاں دنیا سے پوشیدہ نہیں، کشمیری نوجواںوں کا قتل عام، کنٹرول لائن پر معصوم شہریوں پر گولہ باری اور بھارت کے اندر اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں پر تشدد کے بڑھتے واقعات مودی سرکار عالمی سطح پر بے نقاب کرچکے ہیں، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی رکنیت کیلئے بھارتی لابنگ نے عالمی ضمیر اور انصاف پر سوالات اٹھا رہی ہے۔

کشمیر میں تاریخ کا بدترین لاک ڈاؤن، متنازعہ شہریت بل، ایل او سی پر سیز فائرکی خلاف ورزیاں اور چین، نیپال سمیت دیگر پڑوسیوں کے ساتھ سرحدی تنازعات کے باوجود بھارت کو رکنیت سے نوازنا عالمی قوانین اور انصاف پر کاری ضرب ہوگا۔

انسانی حقوق کے علم بردار پوچھ رہے ہیں، کیا دُنیا بھارت کی سیفران، مذہبی اور ہندو دہشتگردی نظر انداز کر دے گی؟ سمجھوتہ ایکسپریس کے بعد کلبھوشن بھی بھارتی دہشتگردی کے منہ بولتا ثبوت ہے، ایسے میں بھارت کیسے عالمی اعزاز حاصل کرسکتا ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You