النجم یہ ستارہ کافی دنوں سے مجھے اپنی طرف متوجہ کر رہا تھا کبھی
النجم یہ ستارہ کافی دنوں سے مجھے اپنی طرف متوجہ کر رہا تھا کبھی
پولکس کا بھائی بن کر سامنے آرہا تھا تو کبھی اسے پڑھ کر اس کی بہن #ہیلن_آف_ٹراے یاد آرہی تھی اور جو اس سب سے جان چھڑا کر اپنے موضوع کی طرف آتی تو یاد آتا کہ یونانی ملکہ #لیڈا کا بیٹا بھی ہے (پولکس ستارے والی پوسٹ پر اس ہر مفصل بات ہو چکی ہے جیسے شوق وہ وہاں سے مطالعہ کرے)
مجھے لگ رہا تھا کہ اس ستارے کو میں کافی اچھے سے جان گئی ہوں تو اس پر لکھنا کافی آسان ہوگا لیکن جیسے ہی میں نے اس پر ریسرچ شروع کی تو پہلی بات ہی چونکا دینے والی تھی یہ ستارہ ان سب ستاروں سے جن کے بارے میں میں لکھ چکی ہو ان سے سے الگ تھا اور اس کی انفرادیت اس کے ستاروں کے نظام میں تھی یہ ستارہ دور سے دیکھنے پر ایک ستارہ محسوس ہوتا ہے جس کا Magnitude 1.58 ہے جو اس کو ہمارے آسمان کا تیسواں روشن ستارہ بناتا ہے لیکن اس کی انفرادیت یہ ہے کہ یہ ستارہ اپنے نظام میں چھ اور ستارے رکھتا ہے ہر ستارہ بائینری سٹار سسٹم رکھتا ہے یہ ستارے ایک دوسرے سے بہت کم فاصلے پر ہیں اس لیے یہ عام ٹیلی سکوپ سے تو اندازہ نہیں ہوتا کہ بائنری سٹار سسٹم ہے یعنی تین کے جوڑوں میں چھ ستارے جن کے نام
Castor A
Castor Ab
Castor Ba
Castor Bb
Castor Ca
Castor Cb
ہے یہ ستارہ #Adhara سے تھوڑا کم روشن ہے اور #Shaula سے زیادہ روشن ہے یہ ستاروں کے جس جھرمٹ میں پایا جاتا یے اس کا نام Gemini یے اور یہ اپنے جھرمٹ میں دوسرا روشن ستارہ ہے (اس جھرمٹ کا پہلا روشن ستارہ #پولکس ہے)
یہ ستارہ ہم سے صرف 51 نوری سال دور ہے اگر ان ستاروں میں سے ان کے بڑے ستاروں کی بات کریں تو پتہ چلتا ہے کہ کاسٹر A کو کاسٹر بB کے گرد ایک چکر مکمل کرنے میں 445 سال لگ جاتے ہے لیکن کاسٹر C کا فاصلہ کاسٹر A B سے اس سے بھی زیادہ ہے۔ کاسٹر C کو اپنے مدار کے گرد ایک چکر مکمل کرنے میں 14000 سال لگ جاتے ہیں ایک طرف تو یہ بڑے ستارے ایک دوسرے سے اتنے دور تو دوسری طرف ان ستاروں کے چھوٹے ستارے جو ان کو بائنری سٹار سسٹم بناتے ہیں وہ اپنے اپنے ستارے کے بلکل قریب یے کاسٹر A کا چھوٹا ستارہ کاسٹر اے اے صرف 9.2 دن میں اپنا ایک چکر مکمل کر لیتا یے جب کہ کاسٹر A B کا ستارہ صرف 2.9 دن میں اس کا ایک چکر مکمل کرلیتا ہے جب کہ کاسٹر C A کی نزدیکی کے تو کیا ہی کہنے کاسٹر C B.۔۔۔ 0.814 مطلب دن کے کچھ حصے میں ہی اپنا ایک چکر مکمّل کر لیتا ہے۔
اب ان ستاروں کو تھوڑا الگ الگ جانتے ہیں تا کہ ہم اس نظام کو اچھے سے جان سکیں۔
۔Castor A
اس نظام کا یہ ستارہ A1V قسم کا ستارہ ہے جب کہاس کے ساتھ موجود دوسرا ستارہ جو کہ ایک ریڈڈراف ہے dM1e قسم کا ستارہ ہے ان دنوں ستاروں Magnitude 1.93 ہے۔
یہ ستارہ ہمارے سورج سے 2.76 گنا زیادہ وزنی اور 2.4 گنا زیادہ بڑا ہے اور اس کا درجہ حرارت ہمارے سورج سے کافی زیادہ یے اس کا درجہ حرارت 10826 کیلون ہے۔
۔Castor B
یہ ستارہ اپنے ہی نظام سے 100AUدور ہے۔ اس کو آسانی سے آپ ایسے سمجھیں کہ ایک AU وہ فاصلہ جو ہمارے اور سورج کے درمیان ہے اور جتنا یہ فاصلہ ہے اس سے 100 گنا دور یہ اپنے ہی نظام کے ستارے سے ہے۔ اس کا magnitude 2.97 ہے۔ لیکن یہ کاسٹر A سے ماس اور ریڈیس میں بڑا ہے۔ اس کاماس سورج سے 2.98 گنا زیادہ یے جب کہ اس کا ریڈیس 3.3 گنا زیادہ ہے سورج سے لیکن اس کا درجہ حرارت کاسٹر A سے کم ہے جو کہ صرف 8842 کیلون ہے۔
۔Castor C
یہ اپنے نظام کا سب سے چھوٹا اور سب سے دور ستارہ ہے۔ یہ اپنے مین سٹار سے 1000AUدور ہے جب کہ اس کا ماس ہمارے سورج سے بھی آدھا یے اور اس کا ریڈیس بھی صرف 0.61 ہے اور اس کا درجہ حرارت ہمارے سورج سے بہت ہی کم ہے جو کہ صرف 3820 کیلون ہے۔
کاسٹر اور پولکس سٹار کو جڑواں ستارے بھی سمجھا جاتا ہے کیونکہ آسمان پر یہ بہت ہی قریب ہے ان کو صرف ان کے رنگ کے فرق کی وجہ سے پہچانا جاتا یے لیکن درحقیقت یہ ستارے ایک دوسرے سے 18 نوری سال دور ہے اور صرف یہ ہی فرق نہیں بلکہ ایک اور چیز جو ان دونوں کو الگ کرتی یے وہ ان سٹار سسٹم میں ستاروں کی تعداد ہے پولکس سنگل سٹار سسٹم ہے جب کہ کاسٹر نظام میں چھ ستارے پاۓ جاتے ہیں۔
نیچے چند مشہور ستارے جن کا ذکر پہلی پوسٹس میں ہوچکا ہے ان ستاروں کے ساتھ کاسٹر کی لوکیشن بتائی گی تا کہ اگر کوئی دیکھنا چاہے تو دیکھ لے۔