پنجاب

الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت نور پور سیتھی میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت نور پور سیتھی میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

چکوال کے نواحی علاقہ نور پور سیتھی میں الفلاح فاؤنڈیشن کے تحت ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔جس کاافتتاح ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیوچکوال خاور بشیر صاحب نے کیا۔کیمپ میں 7 ماہر ڈاکٹرزچائلڈ سپیشلسٹ،فزیوتھراپسٹ،آئی سپیشلسٹ،میڈیکل سپیشلسٹ،چائلڈ سپیشلسٹ،فیملی فزیشن اور ڈینٹل سرجن کی ٹیم نے 885 مریضوں جن میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد موجود تھی کامفت معائنہ کیا اور ان میں مفت ادویات بھی تقسیم کیں۔ یہ فری میڈیکل کیمپ صبح 10 بجے سے دوپہر 1 بجے تک جاری رہا۔آنکھوں کے مریضوں کو مفت عینکیں بھی لگائی گئیں۔
کیمپ کا آغاز دعا سے کیا گیا کیمپ کی نگرانی صاحبزادہ شدیداللہ اعوان نے کی۔ اس کے علاوہ بشیر اعوان صاحب،محمود اعوان صاحب،عبدالستار اعوان صاحب اور عبدالرقیب اعوان صاحب بھی شامل تھے۔
یاد رہے کہ الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کی ذیلی تنظیم ہے جو عرصہ دراز سے حضرت امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کی زیر نگرانی ملک کے طول و عرض میں اپنی خدمات سر انجام دے رہی ہے۔

رپورٹ : راجہ فیصل کیانی بیورو چیف پنجاب

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You