الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت فری میڈیکل کیمپ۔ زیرنگرانی شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ حضرت امیر عبدالقدیر

*الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت فری میڈیکل کیمپ۔ زیرنگرانی شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مدظلہ العالی*
بمقام الھادی ماڈل سکول نیو مل چک شہزاد کری روڈ زون 4 اسلام آباد ICT
میں دن 10 سے 2 بجے تک منعقد کیا گیا علاقہ کے دانتوں و آنکھوں کے 210 مریضوں کا فری چیک اپ کیا گیا. اور فری ادویات دی گئیں۔
بڑی تعداد میں معززین علاقہ سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی جن میں علاقہ کے چیئرمین نمبردار راشد کیانی و دیگر عمائدین شامل تھے۔
یاد رھے کہ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کی ذیلی تنظیم الفلاح فاٶنڈیشن عرصہ دراز سے ملک بھر میں اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہے جس کی نگرانی شیخ سلسلہ عالیہ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مد ظلہ العالی خود فرماتے ہیں۔
مریضوں نے الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کو ڈھیروں دعائیں دیں۔ الفلاح فاؤنڈیشن کے ذمہ داران نے کہا کہ ہم مریضوں کے چیک اپ کے لے اس طرح کے بے شمار فری میڈیکل کمیپ کا انعقاد زیر نگرانی شیخ سلسلہ عالیہ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مد ظلہ العالی الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے پلیٹ فارم سے کرتے رہیں گے۔ ان شاءاللہ



