اثریہ بوائز سکول اینڈ کالج میں اساتذہ کی فلاحی خدمات کے اعتراف میں تقریب کا انعقاد، ایس ایچ او صداقت علی مرزا

اثریہ بوائز سکول اینڈ کالج میں اساتذہ کی فلاحی خدمات کے اعتراف میں تقریب کا انعقاد، ایس ایچ او صداقت علی مرزا کا شاندار استقبال
ایس ایچ او تھانہ صدر صداقت علی مرزا و پرنسپل محمد زاہد خورشید کا اساتذہ کی بے لوث خدمات پر اظہارِ تشکر
جہلم (نامہ نگار) اثریہ بوائز سکول اینڈ کالج جہلم میں سالانہ فری آئی کیمپ کے دوران شعبہ سکول کے اساتذہ کی جانب سے بے لوث خدمات انجام دینے کے اعتراف میں تقریبِ تشکر و حوصلہ افزائی کا انعقاد کیا گیا۔ اساتذہ و طلباء کی جانب سے تقریب کے مہمانِ خصوصی ایس ایچ او تھانہ صدر جہلم صداقت علی مرزا پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے شاندار استقبال کیا گیا۔ پرنسپل محمد زابد خورشید اور ایڈمنسٹریٹر بدر خورشید کی جانب سے پھولوں کے گلدستے پیش کیے گئے۔ تقریب کا بنیادی مقصد ان اساتذہ کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنا تھا جنہوں نے تعلیمی فرائض کے ساتھ ساتھ فری آئی کیمپ میں معاونت کرکے خدمتِ انسانیت کے جذبے کا عملی مظاہرہ کیا۔
اس موقع پر مہمانِ خصوصی صداقت علی مرزا نے کہا کہ اثریہ بوائز سکول اینڈ کالج کے اساتذہ اور طلباء تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ خدمتِ خلق میں بھی بہت آگے ہیں۔ کسی بھی معاشرے کی ترقی کے لیے ضروری ہے کہ تعلیمی ادارے نوجوان نسل کو معیاری تعلیم فراہم کرنے کے ساتھ ان میں انسانیت کی خدمت اور دوسروں کے دکھ درد بانٹنے کا جذبہ بھی پیدا کریں۔ انہوں نے کہا کہ فلاحی سرگرمیوں میں اساتذہ کی شرکت ایک مثبت اور قابلِ تقلید مثال ہے۔ ایسے اقدامات معاشرے میں ہمدردی، تعاون اور سماجی ذمہ داری کے احساس کو فروغ دیتے ہیں۔
اس موقع پر پرنسپل محمد زاہد خورشید نے شعبہ سکول کے اساتذہ کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ سالانہ فری آئی کیمپ کے دوران اساتذہ کی جانب سے انجام دی جانے والی بے لوث خدمات پر تہِ دل سے مشکور ہیں۔ اساتذہ نے اپنی ذمہ داریوں کے ساتھ فلاحی سرگرمیوں میں حصہ لے کر ادارے کی مثبت روایات کو مزید مضبوط کیا ہے۔ تقریب کے اختتام پر اساتذہ و طلباء ایس ایچ او صداقت علی مرزا نے ایڈمنسٹریٹر بدر خورشید، سر محبوب الہی، سر انوار حسین، قاری عبدالرزاق، سر راجہ رافع، قاری ادریس، سر قاسم، سر مصطفی، قاری عرفان، قاری طیب۔ سر جواد، سر ابراش اور طلباء میں عبداللہ، محمد علی، ابوسعد، ابوزر اور فصیح کو تعریفی سرٹیفکیٹ پیش کیئے۔



