اہم خبریںسائنس اور ٹیکنالوجی

آپ نے سنا ہوگا کہ جہاں پر تجازبی قوت زیادہ ہوگی وہ وقت آہستہ ہوگا

آپ نے سنا ہوگا کہ جہاں پر تجازبی قوت زیادہ ہوگی وہ وقت آہستہ ہوگا ۔

جہاں کم ہوگی وہاں وقت تیزی کیساتھ گزرے گا ۔ اس کی مثال اکثر دو گھڑیوں کی دی جاتی ہے جو بالکل ایک جیسی ہیں اور ان کا وقت بالکل ایک جیسا ہی طے کردیا جاتا ہے ۔ جب ایک گھڑی زمین سے اوپر کچھ بلندی پر لے جائیں وہ گھڑی تیزی سے چلے گی اور جو گھڑی زمین پر ہے وہ گھڑی آہستہ بانسبت بلند گھڑی کے ۔ اسی طرح بلیک ہول جس کی تجازبی قوت بہت زیادہ ہے وہاں وقت رک جائے گا ۔ مگر سوال ہے وقت کس کے لیے رک جائے گا؟

آپ نے آئن سٹائن کا نظریہ اضافیت کے بارے میں سنا ہوگا جس کے مطابق وقت بھی اضافی ہے ۔

آپ فرض کریں ایک آپ ہیں اور ایک آپ کا دوست ہے آپ کے دوست کو یہ جاننے کا شوق ہے کہ بلیک ہول کے اندر کیا ہے ۔بلیک ہول کی ایک طرف سے گرنے کے بعد دوسری طرف سے وہ کائنات کے کسی اور مقام سے نکلے گا ۔ یا پھر کسی اور ہی کائنات میں پہنچ جائے گا۔ آپ بلیک ہول سے دور کھڑے رہتے ہیں اور اسکا مشاہدہ کر رہے ہیں اور وہ بلیک ہول کی طرف بڑھ رہا ہے ۔ اول ہم آپ کے مشاہدہ کا زکر کرتے ہیں تاکہ آپ کو اچھی طرح سمجھ آجائے وقت کس کے لیے رکتا ہے ۔ جیسے جیسے آپ کا دوست بلیک ہول کی طرف بڑھے گا آپ کو احساس ہوگا کہ وقت آہستہ ہو رہا ہے ۔ اور جب آپکا دوست واقعاتی افق سے آگے چلا جائے گا آپ کو مشاہدہ ہوگا کہ وقت تھم گیا ہے ۔ اور آپ کا دوست جسطرح تصویر میں نظر آرہا ہے لال ہوجائے گا۔یہ آپکا تجربہ ہوگا ۔آپ کے نقطہ نظر کے مطابق وقت رک گیا ہے ۔

مگر اب سوال ہے کیا آپ کا دوست بالکل ایسا ہی مشاہدہ کرے گا ؟ کیا اس کے لیے وقت تھم جائے گا ؟ جواب ہے نہیں ۔ جیسے جیسے آپکا دوست بلیک ہول کی طرف جائےگا ۔ ویسے ویسے اس پر بلیک ہول کی تجازبی قوت اثر انداز ہوگی مگر اسے یہ احساس نہیں ہوگا کہ وقت رک گیا ہےیا آہستہ ہوا ہے ۔ مگر جو تجازبی قوت اس پر اثر انداز ہوگی جیسے وہ بلیک ہول کے اندر جانے لگے گا اسکا جسم سٹریچ ہوگا اس عمل کو۔”spaghettication "۔ کہتے ہیں ۔

اس کا جسم سٹریچ ہو ہو کر سپیگٹی کی طرح بن جائے گا۔یہ۔” Spaghettification "۔ کی اصطلاح غالبا سٹیفن ہاکنگ نے اپنی کتاب وقت کی مختصر تاریخ ۔(A Brief History of Time)۔ میں وضع کی تھی ۔ اس کو اکثر اوقات نوڈل اثر بھی کہتے ہیں ۔ ب ایک اور چیز کا بھی اضافہ اسی پوسٹ میں کردیتا ہوں ۔ وہ ہے ورم ہول۔ آپ نے سنا ہوگا کہ یہ ایسی چیزیں ہیں جو کہ شارٹ کٹ ہیں جن کے زریعے سے ہم کائنات میں مختلف جگہوں پر بہت تیزی سے سفر کرسکتے ہیں ۔ حتیٰ کہ یہ ایسے دروازے ہوسکتے ہیں جن سے انسان دوسری کائنات میں جا ملے ۔ بالفرض اگر یہ سچ ہوں بھی تو انسان جب دوسری جگہ جائے گا اس سے پہلے وہ ـ”spaghettication "ـ کے عمل سے گزرے گا جس کی وجہ سے ہم سپیگٹی بن جائیں گے دوسری جگہ سے سپیگٹی کی صورت میں برآمد ہوں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ضیار قیرمان

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You