اہم خبریںجہلم

آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس جہلم کے زیراہتمام اہم اجلاس

آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس جہلم کے
زیراہتمام اہم اجلاس

جہلم : آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس جہلم کے زیراہتمام ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام مرکزی وضلعی قائدین نے شرکت کی اور 10 فروری کو پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کے سامنے دھرنے و احتجاج کے پروگرام کو حتمی شکل دی۔ تمام قائدین کا متفقہ فیصلہ ہوا کہ 10 فروری کے احتجاجی مظاہرے میں بھرپور شرکت کی جائے گی اور تمام گورنمنٹ ایمپلائز بغیر کسی تفریق کے اس احتجاج میں شرکت کریں گے اور دھرنا تب تک جاری رہے گا جب تک گورنمنٹ ملازمین کے مطالبات پورے کرنے کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا جائے گا۔ آج کے اس اہم اجلاس میں مرکزی قائدین جناب سلطان مجددی، جناب ڈاکٹر امتیاز عباسی، جناب چودھری سرفراز، جناب کاشف شہزاد چوہدری، جناب راجہ اورنگزیب راولپنڈی اور جناب ممتاز عباسی راولپنڈی نے شرکت کی جبکہ ضلعی قائدین میں چئرمین چودھری افتخار ڈھڈی، چیف آرگنائزر راجہ اورنگزیب، صدر راجہ افصل کیانی،جنرل سیکرٹری راجہ زبیر جنجوعہ، راجہ ظفر کیانی، سکندر فیروز، راجہ وسیم جنجوعہ، ملک نعمان امتیاز، شیخ صغیر ملک نور محمد نورانی، قاری امتیاز، اسامہ کیانی، طلعت بٹ اور خواتین کی نمائندگی کرتے ہوئے مومنہ ماہرو گوندل نے شرکت کی جبکہ ایپکا ضلع جہلم اور پنجاب ٹیچرز یونین کے دیگر عہدہ داران نے بھی اجلاس میں بھرپور شرکت کی.

جہلم (محمد زاہد خورشید)

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You