اہم خبریںپنجاب

آئی ایم ایف کی شرائط دیکھ کر مفت بجلی دینے کا فیصلہ کرینگے۔عظمیٰ بخاری

آئی ایم ایف کی شرائط دیکھ کر مفت بجلی دینے کا فیصلہ کرینگے۔عظمیٰ بخاری

مریم نواز وزیراعلیٰ منتخب ہونے کے بعد پہلی تقریر میں ہیلتھ کارڈ سے متعلق روڈ میپ دیں گی۔رہنما (ن) لیگ

لاہور(نمائندہ نادیہ تبسم)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہا ہےکہ آئی ایم ایف کی شرائط دیکھ کر مفت بجلی دینے کا فیصلہ کریں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پاکستان کے لیے بڑا اعزاز ہے کہ مریم نواز پاکستان کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ بننے جارہی ہیں، مریم نواز وزیراعلیٰ منتخب ہونے کے بعد پہلی تقریر میں ہیلتھ کارڈ سے متعلق روڈ میپ دیں گی۔لیگی رہنما نے کہا کہ چیلنجز بالکل ہیں لیکن مریم نواز کو نواز شریف کی سرپرستی حاصل ہے، سیاسی کارکن ہر وقت سیکھ رہا ہوتا ہے۔ یوتھ پروگرام مریم نواز کا آئیڈیا تھا۔عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ بیورو کریسی کے ذریعے حکومت چلانے کا تاثر غلط ہے، مریم نواز اپنے لیے جس کابینہ کا انتخاب کررہی ہیں وہ نوجوان اور تجربہ کار لوگوں کا مجموعہ ہوگی جب کہ مریم اورنگزیب اور دیگر خواتین مریم نواز کی معاونت کریں گی.انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام کی کیا شرائط ہوتی ہیں اس کے بعد مفت بجلی دینے کا فیصلہ کریں گے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You