کرائمز

کرپشن کے الزام پر گرفتار سابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سیالکوٹ اقبال سنگھیڑا پولیس حراست

کرپشن کے الزام پر گرفتار سابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سیالکوٹ اقبال سنگھیڑا پولیس حراست سے چکری ریسٹ ایریا سے فرار

لاہور جیل سے راولپنڈی کی اینٹی کرپشن عدالت میں پیشی پر لایا جانے والا ہائی پروفائل حوالاتی محمد اقبال سنگھیڑا پولیس حراست سے فرار ۔ تھانیدار سمیت چار پولیس اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج ۔ 13 نومبر کو چکری موٹروے ریسٹ ایریا سے فرار ہونے والے ملزم کی اطلاع تیسرے روز پولیس کو ملی ۔ تھانہ چکری میں مقدمہ درج کراتے ہوئے انسپکٹر محمد اصغر انچارج جوڈیشل گارڈ اڈیالہ نے موقف اختیار کیا کہ تھانہ اینٹی کرپشن کے مقدمہ نمبر 16/22 کے ملزم محمد اقبال سنگھیڑا کی 13 نومبر کو سپیشل جج اینٹی کرپشن راولپنڈی میں پیشی تھی اور ملزم کسی اور کیس میں لاہور جیل میں بند تھا اس کو پیشی کے لئے لانے کے لئے اے ایس آئی ظفر اقبال ۔کانسٹیلز یاسر ۔ احمد بلال سرکاری پک اپ گاڑی جسے ڈرائیور محرم شہزاد چلا رہا تھا کو 12 نومبر کو لاہور بھجوایا جہاں سے انہوں نے ملزم کو لا کر راولپنڈی کی عدالت میں پیش کیا ۔ اور پھر لاہور واپس جیل میں بند کرانے کے لئے روانہ ہو گئے ۔ لیکن 15 نومبر تک ان کی واپس اطلاع نہ ملی تو اے ایس آئی ظفر اقبال کو 15 نومبر کو دن بارہ بجے رابطہ کیا تو اس نے بتایا کہ ملزم مذکورہ 13 نومبر کو چکری سروس ایریا میں واش روم جانے کے لئے گیا تو پہلے سے موجود ملزم کے بھائی نے اپنی گاڑی وی ایٹ نمبر 77 رنگ سفید میں بیٹھا لیا ان کے ساتھ چھ دیگر لوگ بھی تھے اور یہ ملزم کو بھگا کر لے گئے ۔ ملزم کے بھائی اور اے ایس آئی کا آپس میں رابطہ تھا۔۔ اے ایس آئی سے پوچھا کہ تم۔نے فرار کے وقوعہ بارے میں کوئی اطلاع کیوں نہیں دی جس پر اس نے کہا کہ شرمندگی کی وجہ سے اطلاع نہیں دی خود ہی تلاش کرتا رہا ہوں ۔ اطلاع ملنے پر میں جائے وقوعہ پر پہنچا ۔اور تھانیدار اور اس کے ساتھ جانے والی ٹیم کیخلاف استغاثہ تھانہ چکری بھجوا دیا ۔ پولیس تھانہ چکری نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور اے ایس آئی نعیم راج ولی کو تفتیش پر معمور کر دیا ہے ۔ واضح رہے کہ فرار ہونے والا ملزم محمد اقبال سنگھیڑا انتہائی ہائی پروفائل حوالاتی ملزم تھا اور کرپشن کے بڑے مقدمات کا سامنا کر رہا ہے ۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You