جہلم

سرکاری دکانات اور مارکیٹوں کے کرائے مارکیٹ ریٹ کے مطابق مقرر کیے جائیں

جہلم( ملک وسیم اختر) سرکاری دکانات اور مارکیٹوں کے کرائے مارکیٹ ریٹ کے مطابق مقرر کیے جائیں اور بقایہ جات ادا نہ کرنے والے دکاندار اور تاجروں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے تاکہ سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا محاسبہ کیا جا سکے یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پرائس اسسمنٹ کمیٹی کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ضلع انتظامیہ کے مختلف افسران نے ڈی سی جہلم کو حکومت پنجاب کی جانب سے مقرر کردہ کرایا جات اور مارکیٹ ویلیو پر بریفنگ دی جس کی ڈی سی جہلم نے منظوری دی ۔ ڈی سی جہلم نے کہا کہ جو دکانات کرایوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے بند ہیں ان کو جلد نیلامی میں شامل کیا جائے اور ان کا کرایہ مارکیٹ کے مطابق طے کیا جائے ڈی سی جہلم میثم عباس نے کہا کہ سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے والے عناصر کو ہرگز کوئی رعایت نہیں دیں گے

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You