اہم خبریںگجرات

گجرات صدرسرکل پولیس کاجرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری!09ملزمان گرفتار، 03 عددپسٹل30

گجرات صدرسرکل پولیس کاجرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری!09ملزمان گرفتار، 03 عددپسٹل30 بور،01 عدد ریوالور32 بور، 2340 گرام ہیروئن،1630 گرام چرس،
10 لیٹر شراب اور سامان آتش بازی برآمد۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے کرائم فری پنجاب ویژن کے تحت ڈی ایس پی صدر سرکل غازی آصف علی کی زیرنگرانی صدر سرکل پولیس کاجرائم پیشہ افراد کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے۔ایس ایچ او تھانہ صدر جلالپور جٹاں انسپکٹر فرقان شہزاد نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف کاوائیاں کرتے ہوئے03 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں 1۔ الیاس 2۔ آفتاب 3۔ طارق شامل ہیں۔ جن کے قبضہ سے مجموعی طور پر 1140 گرام ہیروئن اور 1070 گرام چرس برآمد کرلی۔
ایس ایچ او تھانہ ٹانڈہ انسپکٹر فیاض احمد نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ آتش بازی فروشوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 1 ملزم کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم میں 1۔عبدالمجید شامل ہے۔ جس کے قبضہ سے انار 35 عدد، 05 عدد سیبے والے بڑے بم، 16عدد ہوائیاں، 140ڈبی پٹاخے، 25عدد بڑے ڈبے پھلجڑیاں، 12 پیکٹ چھوٹے بڑے بم، 8 پیکٹ چکری گولے برآمد کرلیے۔
ایس ایچ او تھانہ منگووال انسپکٹر مجاہد عباس نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کیخلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 2ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان میں 1۔ سیماب 2۔ فواد شامل ہیں۔ جن کے قبضہ سے مجموعی طور پر 2 عدد پسٹل30بور برآمدکرلیے۔
ایس ایچ او تھانہ کنجاہSI حسن زبیر نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں اور اسلحہ برداروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 3ملزمان کو گرفتاکرلیا۔گرفتار ملزمان میں 1.نوید 2.سہیل بشیر 3.عارف شامل ہیں جن کے قبضہ سے مجموعی طور پر 1 عدد پسٹل30بور, 1 عدد ریوالور 32 بور، ہیروئن 1200 گرام اور چرس 560 گرام برآمدکرلی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا۔
ڈی ایس پی صدر سرکل غازی آصف علی بیگ نے کہا ہے کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے۔ سرکل کے تمام ایس ایچ او ز اپنی اپنی ٹیموں کے ہمراہ چوروں، ڈاکوؤں،اسلحہ و منشیات سمیت دیگر جرائم پیشہ گروہوں کے خلاف کریک ڈاؤن کررہے ہیں۔شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے تمام ممکنہ وسائل کو بروئے کا ر لایا جارہا ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You