کورنگی ٹاؤن کو ماڈل ٹاؤن بنانے اور عوامی مسائل کی فراہمی میں حائل رکاوٹوں کے فوری خاتمہ

کورنگی ٹاؤن کو ماڈل ٹاؤن بنانے اور عوامی مسائل کی فراہمی میں حائل رکاوٹوں کے فوری خاتمہ کیلئے عملی اقدامات کیئے جائیں، چیئرمین کورنگی
چیئرمین کورنگی ٹاؤن محمد نعیم شیخ نے ٹاون کونسل کورنگی کے دسویں کونسل اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا
کراچی : (رپورٹ:عاصم آرائیں جہلمی)
کورنگی ٹاؤن کو ماڈل ٹاؤن بنانے اور عوامی مسائل کی فراہمی میں حائل رکاوٹوں کے فوری خاتمہ کیلئے عملی اقدامات کیئے جائیں ان خیالات کا اظہار چیئرمین کورنگی ٹاؤن محمد نعیم شیخ نے ٹاون کونسل کورنگی کے دسویں کونسل اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ٹاون وائس چیئرمین زرین اعوان، میونسپل کمشنر فیض محمد شیخ اور یوسی چیرمینز واراکین ٹاون کونسل، ڈائریکٹر کونسل توحید چوہان، ٹی ایم سی کے افسران ودیگر بھی موجود تھے اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت سے کیا گیا۔ اس موقع پر ٹاؤن چیئرمین نے اجلاس میں کورنگی ٹاؤن میں عوامی سہولیات کی فراہمی کے عمل کے آغاز کیلئے جامعہ حکمت عملی کے تحت کاموں کے آغاز کیلئے لائحہ عمل بھی ترتیب دیا گیا اورآج کے ایجنڈے میں شامل قراردادوں کو اتفاق رائے سے منظور کیا گیاجن کی تفصیل یہ ہے
آخر میں ٹاؤن چیئرمین نے اجلاس میں شریک تمام اراکین ٹاون کونسل سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ اراکین کونسل نے جس مثبت انداز میں کورنگی ٹاؤن کیلئے پیش کی جانے والی دیگرقراردادوں کو کثرت رائے سے منظور کیا اس پر میں ان کا بے حد ممنون و مشکور ہوں اور امید رکھتا ہوں کہ کورنگی کی عوام اور ملازمین کی فلاح اور بہبود کیلئے کئے جانے والےعمل میں ہمیشہ اعتماد اور اتفاق کامظاہرہ کرینگے آخری میں ملک کی سلامتی اور کورنگی میں ڈمپر کی زد میں آکر ہلاک ہونے والوں کے لیے دعاۓ مغفرت کی اور ٹاؤن کےلیے دعا کی گئ۔



